واٹس ایپ بیٹا GIF کی تلاش کے پینل اور بہت سی دیگر پوشیدہ خصوصیات کے ساتھ اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔

واٹس ایپ نے ونڈوز فون پر واٹس ایپ بیٹا ایپ کے لئے ایک نیا اپ ڈیٹ جاری کیا ہے جو اسے ورژن 2.17.32 پر لے گیا ہے۔

 اس اپ ڈیٹ میں صارفین کو ٹیسٹ کرنے کے لئے GIF کی تلاش کی خصوصیت دستیاب کی گئی ہے جو پچھلے ورژنز میں پوشیدہ تھی۔ اب صارفین ایک خصوصی پینل میں GIFs کو تلاش کر کے ان کو منتخب اور ان میں ترمیم کر سکتے ہیں اور پھر ان کو دوسرے صارفین کو بھیج سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ پس پردہ واٹس ایپ نے Snapchat کی طرح کی دوسری نئی بھی خصوصیات پر بھی کام جاری رکھا ہوا ہے جن میں اسٹیٹس کے صفحے کی بہتریاں، نئے اسٹیٹس الرٹس، آپ کے اسٹیٹس کے لئے نئے پرائویسی آپشنز، اسٹیٹس اپ ڈیٹس فارورڈ کرنے کی صلاحیت، اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو ڈیلیٹ کرنے اور شیئر کئے جانے والے اسٹیٹس اپ ڈیٹس دیکھنے کی صلاحیت، وی کارڈ کی سپورٹ، ایک سے زیادہ اپ ڈیٹ شیئر کرنے کی صلاحیت، تصاویر اور وڈیوز کو تصاویر کے فولڈر میں محفوظ کرنے، میڈیا شیئر کی حد کو 30 MB تک بڑھانے اور تلاش کرنے کی UI میں بہتریاں جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر خصوصیات اس وقت ایپ میں پوشیدہ ہیں اور ابھی تک ایکٹیویٹ نہیں کی گئی ہیں، لیکن جلد ہی نئے بیٹا ورژنز میں ظاہر کر دی جائیں گی۔

ذیل میں ان خصوصیات کے بارے میں WABetaInfo کی طرف سے جاری کئے گئے چند اسکرین شاٹس ملاحظہ کریں:

This slideshow requires JavaScript.

اگر آپ اس نئے اپ ڈیٹ کو ٹیسٹ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ ونڈوز اسٹور سے واٹس ایپ بیٹا اپلی کیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: