حال ہی میں پتہ چلا تھا کہ امریکی کمپنی وہارٹن بروکس اب بھی اپنے ونڈوز 10 کے پرستاروں کے لئے پرستاروں کی طرف سے ڈیزائن کردہ ایک موبائل ہینڈ سیٹ پہ مکمل تندہی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
اب کمپنی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ببل پلاسٹک میں لپٹے ہوئے فائنل نمونے کی ایک تصویر شائع کرکے ہمیں اس ڈیوائس کی پہلی آفیشل جھلک دکھلائی ہے۔
The final samples are on their way from Shenzhen. Fingers crossed that they are ready for the testing labs. Should we name them? pic.twitter.com/wyNOK8JnqZ
— Cerulean Mobile (@ceruleanmobile) January 22, 2017
ان تصویروں میں کچھ سمجھ میں آ جانے والی چیزیں (مثال کے طور پر کنارے، کٹ آؤٹس اور بٹن کی جگہیں) دیکھتے ہوئے سمجھا جا سکتا ہے کہ ہینڈ سیٹس اب بھی Coship Moly کے PCPhone W6 سے بہت مشابہت رکھتا ہے جو USB-C اورفونز کے لئے کنٹینیوئم کی سپورٹ کے ساتھ ایک قابل احترام وسط رینج کا ڈیوائس ہے۔
اس ڈیوائس میں 3 جی بی کی ریم، 32 جی بی کی سٹوریج، ایک 13 میگا پکسل پیچھے کا کیمرہ اور 5 میگا پکسل آگے کے کیمرے جیسی نمایاں خصوصیات ہیں۔ اگر اس موبائل فون کو امریکی مارکیٹ میں ریلیز کیا جاتا تو یقینا یہ تھوڑی تعداد کے ونڈوز فون کے صارفین میں اچھی مقبولیت پاتا۔
جب تک ہم وہارٹن بروکس کے اس موبائل فون کی آفیشل نقاب کشائی کا انتظار کرتے ہیں آپ یہاں کوشپ مولی کے پی سی فون ڈبلیو سکس کی مکمل تفصیلات پڑھ سکتے ہیں۔