ونڈوز 10 کا ایک اور نیا ورژن صرف فاسٹ رنگ کے ونڈوز انسائڈرز کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ مائکروسافٹ نے پی سی اور موبائل آلات کے لئے ورژن 15014 جاری کر دیا ہے جو حال ہی میں جاری کئے جانے والے ونڈوز 10 کے دوسرے ورژنز کی طرح نئی خصوصیات کا ایک اور سیٹ لایا ہے۔
ونڈوز 10 اب کسی بھی رنگ کو ایکسینٹ کے رنگ کے طور پر منتخب کرنے کی اجازت دے گا۔
خصوصا ونڈوز 10 کی ورژن 15014 نے اصل میں ونڈوز 10 میں ایکسینٹ کے رنگ کے طور پر کسی بھی رنگ کو منتخب کرنے کی صلاحیت متعارف کرائی ہے۔ فی الوقت ونڈوز 10 آپ کو OS میں ایکسینٹ کے رنگ کے طور پر صرف ایک مخصوص رنگوں کے ایک سیٹ کے گروپ میں سے منتخب کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ یہ جلد ہی تبدیل ہونے جا رہا ہے۔ ورژن 15014 کے ساتھ اس کی شروعات کرتے ہوئے ونڈوز 10 اب آپ کو آپ کے کسی بھی من چاہے رنگ کو ایکسینٹ کے رنگ کے طور پر منتخب کرنے اجازت دیتا ہے جو ایک بہت اہم خصوصیت ہے۔
ونڈوز 10 میں ایک نیا ای بک (e-Book) اسٹور بھی متعارف کروا دیا گیا۔
نیا ای بک (e-Book) اسٹور ایک اور نئی خصوصیت ہے جو ونڈوز 10 ورژن 15014 میں متعارف کروائی گئی ہے جس کا انکشاف کچھ دن پہلے ہی کیا گیا تھا۔ نیا ای بک اسٹور بنیادی طور پر صارفین کو ونڈوز اسٹور سے ای کتابیں خریدنے کی اجازت دیتا ہے جنہیں وہ مائیکروسافٹ ایج براؤزر پر پڑھ سکتے ہیں۔ ونڈوز اسٹور سے ایک کتاب خریدنے کا عمل اسی طرح کام کرتا ہے جس طرح ایپس، گیمز، فلمز اور میوزک کے لئے کرتا ہے – سو اگر آپ نے پہلے کبھی ونڈوز اسٹور سے کچھ خریدا ہے تو آپ کے لئے ونڈوز اسٹور سے ایک کتاب خریدنا بھی بہت آسان ہو گا۔
اس ورژن میں کچھ دیگر معمولی طرز کی نئی خصوصیات بھی شامل ہیں – مثال کے طور پر، ایک نیا آپشن (جو بائی ڈیفالٹ غیر فعال ہے) جو خود کار طریقے سے آپ کے کمپیوٹر کی ڈسک پر جگہ خالی کرتا ہے، اس کے علاوہ ٹاسک بار پر میں موجود پاور فلائی آؤٹ میں ایک نیا سلائیڈر ہے جو آپ کو مختلف پاور کے طریقوں کے درمیان آسانی سے سوئچ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
ہمیشہ کی طرح، اگر آپ فاسٹ رنگ کے ایک ونڈوز انسائڈر ہیں تو آپ سیٹنگز کی ایپلی کیشن میں ونڈوز اپ ڈیٹ سے 15014 ورژن حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ایک ونڈوز انسائڈر نہیں ہیں تو آپ کو یہ اور دیگر نئی خصوصیات ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ ممکنہ طور پر رواں سال کے اپریل میں حاصل ہوں گی۔
آپ اس لنک پہ ورژن 15014 میں شامل مکمل تبدیلیوں کی فہرست ملاحظہ کر سکتے ہیں۔