مرکوز (Focused) ان باکس بالآخر فروری سے ونڈوز 10 ڈیوائسز پر آؤٹ لک ای میل میں دستیاب ہوگا۔

گزشتہ ستمبر میں، اگنائٹ 2016 کانفرنس میں، مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 پی سیز اور فون پر اس کے آؤٹ لک ای میل ایپ پر مرکوز ان باکس کی خصوصیت لانے کے لئے اس کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا تھا۔ یہ خصوصیت جو پچھلے کچھ عرصے سے iOS اور اینڈرائڈ پر دستیاب کر دی گئی ہے، آنے والی ای میلز کا تجزیہ کر کے ان کو ان کی اہمیت کی ترجیحات کے حساب سے ایک علیحدہ ٹیب میں ظاہر کرتی ہے جس سے آپ کو کم وقت میں زیادہ کارآمد ہونے کی کوشش میں مدد ملتی ہے۔

مائیکروسافٹ نے اکتوبر میں کہا تھا کہ مرکوز ان باکس ونڈوز 10 موبائل ڈیوائسز کے لئے نومبر میں آئے گا لیکن ایسا نہیں ہوا، اور ابھی تک یہ خصوصیت ونڈوز 10 پر بھی نہیں دکھائی دی۔

لیکن Petri آئی ٹی نالج بیس ویب سائٹ کے مطابق جس نے سب سے پہلے اس کی نشاندہی کی، مائیکروسافٹ نے خاموشی سے چند روز قبل ونڈوز 10 ڈیوائسز پر مرکوز ان باکس لانے کے لئے اپنے منصوبوں کے مزید اپ ڈیٹ کے ساتھ اپنی بلاگ پوسٹ کو اپ ڈیٹ کیا۔

آؤٹ لک ڈاٹ کام (Outlook.com) صارفین کے لئے، ویب پر اس خصوصیت کے رول آؤٹ کا سلسلہ جاری ہے، اور اپریل 2017 تک تمام صارفین کے لئے مکمل ہو جانا چاہئے۔ مائیکروسافٹ نے مزید کہا: ” آؤٹ لک ڈاٹ کام کو سپورٹ کرنے والے تمام اکاؤنٹ [sic] فروری 2017 سے ونڈوز 10 کی میل ایپ میں مرکوز ان باکس دیکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔” اس اپ ڈیٹ میں پی سی اور فون پر ایپ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہو گا، تاکہ ممکنہ طور پر ڈیوائسز کے دونوں اقسام کے سیٹ میں یہ خصوصیت اگلے ماہ سے شامل کر دی جائے گی۔

البتہ کمرشل آفس 365 کے صارفین کے لئے صورتحال تھوڑی مختلف ہے۔

outlook_focused_inbox_office_365_commercial

ان گاہکوں کے لئے اپ ڈیٹڈ ٹائم لائن اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ونڈوز 10 موبائل ایپلی کیشن کو اپریل تک یہ سپورٹ حاصل نہیں ہو گی بلکہ صرف ان لوگوں کے لئے ہو گی جنھوں نے اس کے پہلے ریلیز پروگرام میں داخلہ لیا تھا۔ عام دستیابی پہلے ریلیز فیز کے بعد ہی مکمل ہو گی، لیکن یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حتمی تاریخ ابھی مقرر نہیں کی گئی ہے۔

ان کمرشل آفس 365 کے صارفین کے لئے جو آؤٹ لک 2016 استعمال کرتے ہیں، مائیکروسافٹ نے کہا: “جبکہ ہم نے مرکوز ان باکس کی خصوصیت پر کام مکمل کر لیا ہے، لیکن ہم اب بھی ونڈوز کے لیے آؤٹ لک 2016 کا اپ ڈیٹ فراہم کرنے کے لئے کچھ کام مکمل کررہے ہیں۔ ہم اس بلاگ کو دوبارہ اپ ڈیٹ کریں گے جب ہمارے پاس ایک اپ ڈیٹڈ لانچ کی تاریخ ہو گی۔”

مائیکروسافٹ نے مزید کہا “مرکوز ان باکس آؤٹ لک فار میک 2011، یا آؤٹ لک 2013 فار ونڈوز اور آؤٹ لک 2016 فار ونڈوز کے دائمی ورژن کے لئے فراہم نہیں کیا جائے گا۔”

تبصرہ کریں

%d