مائیکروسافٹ نے آج ونڈوز 10 کے لئے آنے والی اپنی ونڈوز ڈیفینڈر سیکیورٹی سینٹر کی ایپ کا قریبی جائزہ فراہم کر دیا۔ یہ ایپ جو مائیکروسافٹ نے اصل میں ونڈوز انسائڈرز کے لئے دسمبر میں جاری کی تھی، بنیادی طور پر صارفین کو ونڈوز ڈیفینڈر کی خصوصیات میں سے کچھ کے لئے آسان رسائی دے گی۔ یہ ایپ پہلے “ونڈوز ڈیفینڈر” کے طور پر جانی جاتی تھی لیکن مائیکروسافٹ اب اس کا نام تبدیل کر کے “ونڈوز ڈیفینڈر سیکیورٹی سینٹر” رکھ رہا ہے کیونکہ ممکنہ طور پر کمپنی کلاسک ونڈوز ڈیفینڈر کو اس وقت تک برقرار رکھے گی جب تک نئی جدید ونڈوز 10 اپلی کیشن اس کی خصوصیات کے فوائد کی برابری تک نہیں آ جاتی۔ ایک بلاگ پوسٹ میں مائیکروسافٹ نے نئی ونڈوز ڈیفینڈر سیکیورٹی سینٹر کی اہم خصوصیات میں سے کچھ خصوصیات بیان کیں:
Introducing Windows Defender Security Center
مائیکروسافٹ نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں جس میں نئی ایپ کا قریبی جائزہ فراہم کیا ہے:
جیسا کہ ہم نے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ نئی ونڈوز ڈیفینڈر سیکیورٹی سینٹر ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ دستیاب ہو گا جو موجودہ ونڈوز 10 صارفین کے لیے ایک مفت اپ ڈیٹ ہو گا اور اس کے اپریل میں ریلیز کئے جانے کی توقع ہے۔