مائیکروسافٹ کا سرفیس حب (Hub) سب سے پہلے ابتدائی 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا اور کمپنی کے مطابق، اس کی مانگ توقعات سے تجاوز کر گئی تھی۔ اور اب پہلی دفعہ پیٹر اوئہلر، سرفیس حب انجینئرنگ کے ڈائریکٹر، نے ہارڈ ویئر اور پراڈکٹ کے ڈیزائن کا ایک جامع ٹور پیش کیا۔
سرفیس حب مائیکروسافٹ کی طرف سے “ایک ذہین، ایک مربوط پیکج میں ملٹی ٹچ، اور آسان ویڈیو اور ٹیلی صلاحیتوں کے ساتھ بڑی سکرین کے طاقتور کولیبریشن ڈیوائس” کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، کمپنی نے بڑی سکرین کو ایک مکمل طور پر عمیق تجربے کے ساتھ، سب سے بہترین کلاس کی 4K ریزولیوشن، اور ایک آپٹیکلی بونڈڈ اسکرین جو 100 پوائنٹس ٹـچ اور انکنگ کی سپورٹ کرتی ہے، کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ مزید برآں، اوئہلر نے بیان کیا کہ اسکرین کو متعدد قسم کے سینسرز سے لیس کیا گیا ہے:
“حب کو اس طرح سے ذہین ہونے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جیسے ہی آپ کمرے میں داخل ہوں وہ فوری طور پر آگاہ اور استعمال کے لئے تیار ہو جائے۔ سینسرز کی ایک بڑی تعداد بشمول passive infrared sensors اور ambient light sensors ، جو سرفیس حب کو سوتے سے جگاتے ہیں، نے یہ سب ممکن کیا۔”
آخر میں پراڈکٹ کو چلانے والے سرفیس کمپیوٹر کو دکھایا جو آپ مندرجہ بالا تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں ہمیں وائرلیس کنیکشن کی دستیابی کے علاوہ دیگر شامل کردہ ان پٹس بھی ظاہر کئے گئے ہیں: تین ڈسپلے پورٹس، دو USB ٹائپ B، ایک HDMI اور ایک VGA پورٹ؛ چار USB ٹائپ A پورٹ اور Touchback کے لئے ایک USB ٹائپ B پورٹ۔ اس کے علاوہ آؤٹ پٹ کے لئے: ایک ڈسپلے اور ایک آڈیو پورٹ اور کانفرنس روم کے کنٹرول کے لئے ایک سیریل پورٹ بھی شامل ہیں۔
آپ ذیل میں سرفیس حب کا مکمل ٹور دیکھ سکتے ہیں۔