حالانکہ مائیکروسافٹ بذات خود اپنی خود کار ڈرائیونگ کی گاڑی پر کام نہیں کر رہا لیکن وہ خود کار ڈرائیونگ والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے جن کی گاڑیوں کے استعمال کے بعد مسافروں کی سی حیثیت ہو جائے گی، کچھ نہ کچھ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے، اور اس بارے میں ان کی تدبیریں کام کر رہی ہیں۔
وولوو نے حال ہی میں اپنی گاڑیوں کے ماڈلز میں سے کچھ میں اسکائپ فار بزنس شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اوپر دی گئی ویڈیو میں ہم ان کے وژن کے طور پر کورٹانا (Cortana) کی طاقت پر مشتمل ایک مائیکروسافٹ کا فراہم کردہ پراڈکٹیوٹی سولیوشن دیکھ سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے کورٹانا کے ایک جامع ڈیجیٹل اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنے کا تصور پیش کیا ہے جو آپ کو بتائے گا کہ آپ کو کام کے لئے کب نکلنا ہے، آپ کو کیا کیا کام کرنے ہیں، آپ کے اپوائنٹمنٹس کا کیا شیڈول ہے، آپ کی گاڑی کا روٹ کیا ہونا چاہیے اور یہاں تک کہ آپ کو ڈرائیونگ کے دوران کمپنی بھی فراہم کرے گا۔
اب یہ دیکھنا ہے کہ گاڑی ساز کمپنیاں کس سطح تک مائیکروسافٹ کو ان کے انٹرفیس پر قبضہ جمانے کی اجازت دیں گی، لیکن لگتا ہے کہ یہ بہت شاندار ہو گا اگر اپنی گاڑی میں یہ سب کرنے کے لئے آپ کو کسی بھی اقسام کی ایپس کی ضرورت نہیں ہو گی۔