خصوصی: ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کا اپریل 2017 میں جاری کئے جانے کا امکان۔

گزشتہ اکتوبر نیویارک سٹی میں ونڈوز 10 کی تقریب میں مائیکروسافٹ نے باضابطہ ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ، خفیہ نام “ریڈ اسٹون دوم” کی نقاب کشائی کی۔ تقریب میں مائیکروسافٹ نے بتایا کہ یہ اپ ڈیٹ “ابتدائی 2017” میں جاری کیا جائے گا لیکن ہم نہیں جانتے تھے کہ اصلا یہ اپ ڈیٹ کب آئے گا۔

مائیکروسافٹ پاور یوزر (mspoweruser) کے مطابق، مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ اپریل میں جاری کرے گا۔ حالانکہ ابتدائی طور پر انسائڈر تعمیرات میں اس اپ ڈیٹ کا ورژن نمبر 1703 تھا جس کے نتیجے میں یہ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ یہ مارچ 2017 ء میں جاری کیا جائے گا، لیکن مائیکروسافٹ پاور یوزر کے مطابق اصل میں فائنل ورژن نمبر 1704 ہو گا جو اپریل میں ریلیز کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مائیکروسافٹ نے انسائڈر پریویو ریلیز میں ورژن نمبر کو تبدیل کیا ہے، کمپنی نے گزشتہ سال بھی ایکس باکس کی سالگرہ اپ ڈیٹ ریلیز کے ورژن نمبر کو 1607 سے 1608 میں تبدیل کیا تھا۔

یہاں ان لوگوں کے لئے بتاتے چلیں جو ورژن نمبر کے فارمیٹ سے ناآشنا ہیں کہ اپ ڈیٹ کے لئے ورژن نمبر اس کی ریلیز کے مہینے اور سال کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ مثال کے طور پر 1704 میں “17” ریلیز کے سال کی طرف اشارہ کرتا ہے جو اس صورت میں 2017 ہو گا اور “04” ریلیز کے مہینے طرف اشارہ کرتا ہے جس کا مطلب ہے اپریل۔

ونڈوز 10 سالگرہ اپ ڈیٹ کی طرح ، مائیکروسافٹ اپ ڈیٹ کے عمل کا بہترین تجربہ یقینی بنانے کے لئے کریئیٹرز اپ ڈیٹ کو ونڈوز 10 کے صارفین کے لئے آہستہ آہستہ رول آؤٹ کرے گا، لیکن صارفین چاہیں تو خود سے بھی کریئیٹرز اپ ڈیٹ کا اپ گریڈ حاصل کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

کریئیٹرز اپ ڈیٹ جنوری کے آخر تک “FEATURE LOCKED” ہو جانا چاہئے۔

مائیکروسافٹ اس وقت ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے لئے چیزوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔ کریئیٹرز اپ ڈیٹ کی جنوری کے وسط یا آخر میں “FEATURE LOCKED” ہونے کی امید ہے جس کا مطلب ہے کہ ریلیز کئے جانے والی تمام خصوصیات اس سے پہلے اس اپ ڈیٹ میں شامل کر لی جائیں گی۔ لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ اپ ڈیٹ مکمل ہو چکا ہو گا کیونکہ یقینی طور پر مائیکروسافٹ ریلیز سے پہلے نئی خصوصیات کو مزید چمکانے اور بگز فکسنگ پر کام کرتا رہے گا۔

کمپنی نے پہلے ہی اگلے اپ ڈیٹ جس کا خفیہ نام “ریڈ اسٹون سوئم” ہے، کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جس کی آپریٹنگ سسٹم کے لئے ایک بہتر ڈیزائن سمیت نئی خصوصیات کی ایک بڑی رینج لانے کی توقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ “ریڈ اسٹون سوئم” 2017 کے اختتام سے قبل جاری ہونے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، لیکن یہ چیزیں فی الحال ڈیولپمنٹ کے بہت ہی ابتدائی مرحلے میں ہیں، تو اس کے ریلیز کی تاریخ کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

یہ بات ذہن میں رکھیں کہ یہ مائیکروسافٹ کی اندرونی منصوبہ بندی ہے اور کمپنی اپنے منصوبوں کو حالات اور واقعات کے مطابق تبدیل کر سکتی ہے۔ لیکن ڈیولپمنٹ کے اس مقام پر ان کے منصوبوں میں کسی بڑی تبدیلی کا کچھ زیادہ امکان نظر نہیں آ رہا ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: