2016 مائیکروسافٹ کا سال
سال 2016 مائیکروسافٹ کے لئے ٹیکنالوجی کی دنیا میں طوفان برپا کر دینے والے حیرت انگیز اعلانات کے ساتھ ایک زبردست سال تھا۔ بہت سے لوگوں نے مائیکروسافٹ کو نئے ایپل کا نام بھی دیا جو بذات خود ایک تعریف ہے۔ سال 2017 میں داخل ہونے کے بعد وقت آ گیا ہے کہ ہم 2016 میں مائیکروسافٹ کے چند تاریخی لمحات پر ایک نظر ڈالیں اور نئے سال میں آنے والے سنسنی خیز لمحات کے لئے تیاری کریں۔
ونڈوز 10 اینیورسری اپ ڈیٹ
سال 2016 میں ہم نے دیکھا کہ مائیکروسافٹ نے “اینیورسری اپ ڈیٹ” کے نام سے ونڈوز 10 کا پہلا بڑا اپ ڈیٹ جاری کیا جس میں اسٹارٹ مینیو، ایکشن سینٹر، سیٹنگز اور مائیکروسافٹ ایج براؤزر کی خصوصیات میں بہتریاں، اور ونڈوز انک، براؤزر میں ونڈوز ہیلو اور اس جیسی دیگر بہت سی نئی خصوصیات متعارف کرائیں۔
اینیورسری اپ ڈیٹ تمام ونڈوز 10 کے صارفین کے لئے 2 اگست کو رول آؤٹ کرنا شروع کر دیا گیا تھا، اور اب ونڈوز 10 مارکیٹ میں تقریبا 86 فیصد کا حامل ہے۔ یہ بہت شاندار تھا اور ڈویلپرز کے لئے بہترین خبر تھی کیونکہ اس اپ ڈیٹ کے بعد ان کو ونڈوز 10 کی مختلف ریلیز کے درمیان فریگمنٹیشن کے بارے میں بہت زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں پڑی تھی۔
ونڈوز 10 موبائل کو بھی اینیورسری اپ ڈیٹ سے بہت فائدہ حاصل ہوا کیونکہ اسے پہلا مکمل ونڈوز 10 موبائل ریلیز کے طور پر محسوس کیا گیا۔ یہ اپ ڈیٹ کئی سافٹ ویئر بگز کی اصلاحات اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ مکمل ونڈوز 10 اور ونڈوز 10 موبائل کو ایک دوسرے کے مقابلے میں بہت قریب لے آیا۔
یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم
مائیکروسافٹ کا یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم سال 2016 میں ایکس باکس کے لئے یونیورسل ایپلی کیشنز کے اعلان کے ساتھ اور بھی زیادہ یونیورسل ہو گیا۔ اس اعلان نے ایکس باکس کے لئے ایپس کی ایک پوری نئی مارکیٹ کے مواقع پیدا کئے اور بنیادی طور پر ایکس باکس کو ایک بہت ہی بنیادی PC میں تبدیل کر دیا۔ ڈویلپرز اب ایسی ایپس بنا سکتے ہیں جو مکمل طور پر ونڈوز 10، ونڈوز 10 موبائل، ہولو لینس، آئی او ٹی (IoT) اور ایکس باکس پہ چلائی اور استعمال کی جا سکیں۔
یہ ایک ناقابل یقین کارنامہ ہے خاص طور پر اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ مائیکروسافٹ واحد کمپنی ہے جو ایک ایسے عالمگیر پلیٹ فارم کی تعمیر کر رہی ہے جو بہت سے اقسام کے ڈیوائسز میں کام کرتا ہے۔ ڈویلپرز اب انھیں پہلے جیسے ٹولز اور اثاثوں کا استعمال کرتے ہوئے 20 ملین سے زائد ایکس باکسز کے لئے ایپس کی تعمیر کر سکتے ہیں جنھیں ایک مکمل ونڈوز 10 کی ایپس کی تعمیر کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بہت متاثر کن ہے!
نہ صرف یہ بلکہ مائیکروسافٹ نے ایکس باکس پلے اینی ویئر (Xbox Play Anywhere) نامی ایک نئی خصوصیت کا بھی اعلان کیا ہے جو ڈویلپرز کو ایکس باکس اور ونڈوز 10 کے لئے گیم بنانے کے بعد ان ڈیوائسز میں کلاؤڈ پر موجود گیم سے متعلق معلومات اور لائسنسز کو مطابقت میں لانے کی اجازت دیتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایکس باکس پلے اینی ویئر کے گیمز ایکس باکس اور ونڈوز 10 دونوں پر کھیلے جا سکتے ہیں جو ایک بہت ہی شاندار تجربہ ہے۔
پروجیکٹ اسکورپیو
مائیکروسافٹ نے سال 2016 میں اپنے نئے ایکس باکس کنسول جو 2017 کے موسم خزاں میں لانچ کیا جائے گا، کا پورے ایک سال پہلے ہی اعلان کر کے پوری گیمنگ کی انڈسٹری کو حیران کر دیا۔ مائیکروسافٹ کا اصل میں 2016 میں پروجیکٹ اسکورپیو کا اعلان کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، لیکن سونی اور پلے اسٹیشن 4 پرو سے آنے والا دباؤ بڑھنے کے ساتھ، کمپنی نے اس اعلان کی شدید ضرورت محسوس کی اور گیمرز کو بتایا کہ مائیکروسافٹ 4K گیمنگ کے بارے میں بہت سنجیدہ ہے۔
پروجیکٹ اسکورپیو کے اعلان نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی حتی کہ دوسرے پلیٹ فارم کے گیمرز میں بھی ایکس باکس پلیٹ فارم کے لئے دلچسپی پیدا کر دی۔ مائیکروسافٹ اب تک کا سب سے زیادہ طاقتور گیمنگ کنسول تعمیر کر رہا ہے جو پلے اسٹیشن 4 پرو سے بھی زیادہ طاقتور ہو گا اور 4K 60fps کے ساتھ “اعلی ترین معیار کے پکسلز” یا جو بھی اس کا مطلب ہے دے گا۔
پروجیکٹ اسکورپیو 2016 میں غالبا مائیکروسافٹ کے سب سے بڑے اعلانات میں سے ایک ہو سکتا ہے، اور اب ہم یہ دیکھنے کے لئے زیادہ انتظار نہیں کر سکتے کہ 2017 میں اس پلیٹ فارم کے لئے ان کے پاس کیا منصوبہ بندی ہے۔
ہولولینس کی عالمی مارکیٹ میں فروخت
مائیکروسافٹ کے ہولولینس کی جنوری 2015 میں نقاب کشائی کی گئی تھی، لیکن یہ سال 2016 کے اوائل تک دستیاب نہیں تھا کہ ڈویلپرز اس استعمال کرنے یا اس کی ایپس بنانے کے لئے اس کو کہیں سے خرید سکتے۔ ہولولینس کی فروخت کی شروعات صارفین کے لئے مارکیٹ میں ایک مکمل طور پر نمایاں ہولولینس کی مصنوعات لانے میں پہلا قدم تھا، اگرچہ یہ ابھی تک نہیں ہوا ہے کہ ہولولینس ڈویلپرز کے ہاتھوں میں آئے جس کی مدد سے وہ مائیکروسافٹ کے لئے ہولو شیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہولو ایپس کے ایک بھرپور ایکو سسٹم کی تعمیر کر سکیں۔
لیکن اس سے بڑھ کر کیا ہے کہ ہولولینس حال ہی میں برطانیہ، فرانس اور آسٹریلیا سمیت نئے ممالک کی ایک بڑی تعداد میں فروخت پر آ گیا ہے اور اب زیادہ سے زیادہ ڈویلپرز ہولولینس کے لئے ایپس بنا سکتے ہیں!
سرفیس اسٹوڈیو
سال 2016 میں مائیکروسافٹ نے اپنے سرفیس اسٹوڈیو (Surface Studio) کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔ کافی عرصے سے سننے میں آ رہا تھا کہ کمپنی ایک آل ان ون PC کی تعمیر میں دلچسپی رکھتی ہے، لیکن ہم نہیں جانتے تھے کہ یہ اصل میں کون سی پراڈکٹ کا منصوبہ تھا۔ اور جب اس کی رونمائی ہوئی تو بہت سے لوگوں منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔
سرفیس اسٹوڈیو پیشہ ور آرٹسٹوں اور تخلیق کاروں کے لئے آل ان ون کی قسم میں سے ایک ڈیزائن کیا گیا ہے جس نے بنیادی طور پر مائیکروسافٹ کو ان پیشہ ور افراد کے لئے نقشے پر واپس ڈال دیا ہے جو فی الحال میک (Mac) سے منسلک ہیں۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ اس کی رونمائی کی ویڈیو میں “Pure Imagination” گانے کی مختلف حالتوں کا استعمال کیا گیا جس نے ہمارے خیال کے مطابق اس رونمائی کی ویڈیو کو وائرل بنانے میں کچھ حد تک کردار ادا کیا ہے۔
یوٹیوب پر 10 ملین سے زیادہ مشاہدات کے ساتھ سرفیس اسٹوڈیو کی رونمائی کی ویڈیو آج تک کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کسی بھی سرفیس پراڈکٹ کی رونمائی کی ویڈیو ہے جس نے سرفیس پرو 3، سرفیس بک اور اوریجنل سرفیس RT کی رونمائی کی ویڈیو کی پسندیدگی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں ہے اور ہم میں سے اکثریت اس سے بہت متاثر ہوئی ہے۔
ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کا اعلان
کریئیٹرز اپ ڈیٹ ونڈوز 10 کا اگلا بڑا ورژن ہے جو ابتدائی 2017 میں آ رہا ہے اور بالخصوص آرٹسٹوں اور تخلیق کاروں کے لئے ڈیزائن کی گئی بہت سی نئی خصوصیات لا رہا ہے. پینٹ 3D، ورچوئل ریئیلٹی لئے ہولوشیل، پیپلز بار، ڈیوائسز کے درمیان بہتر مطابقت پذیری، اور اس طرح کی بہت سی نئی خصوصیات کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہیں۔
اس سے بڑھ کر کریئیٹرز اپ ڈیٹ پہلی ونڈوز 10 کی ریلیز ہو گی جو IoT ڈیوائسز پر کورٹانا (Cortana) کی خصوصیت لا رہی ہے، جس سے ہارڈویئر ساز کمپنیاں ایمیزون ایکو اور گوگل ہوم کی طرح، کورٹانا (Cortana) پر مشتمل ڈیوائسز کی تعمیر کر سکیں گی۔ یہ ایک بہت بڑی بات ہے، اور یہ دیکھنا بہت دلچسپ ہو گا کہ مائیکروسافٹ کیسے ونڈوز 10 کے مزید حصوں میں کورٹانا کی سپورٹ فراہم کرتا ہے بشمول سیٹ اپ کے آپشنز میں جس کا حال ہی میں انکشاف ہوا ہے۔
اس کے علاوہ مائیکروسافٹ اپ ڈیٹس کی فراہمی کو بھی بہتر بنا رہا ہے جس کے ذریعے اب کسی کو بھی ہر بار ونڈوز کے ایک اہم اپ ڈیٹ کے جاری ہونے کے بعد ایک پورے نئے ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ صرف وہی نئی خصوصیات اور حصے ڈاؤن لوڈ ہوں گے جن میں تبدیلیاں لائی گئی ہیں جس سے ڈاؤن لوڈ کے سائز میں ڈرامائی طور پر کمی ہونے کے ساتھ ساتھ امید ہے کہ مجموعی طور پر اپ گریڈ کے عمل کی رفتار میں بھی اضافہ ہو گا۔
ARM پر ونڈوز 10
سال 2016 میں شاید مائیکروسافٹ کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ قابل ذکر اعلان یہ تھا کہ وہ ARM فون پروسیسرز پر Win32 کے ایپلی کیشنز کی سپورٹ کے ساتھ مکمل ونڈوز 10 لا رہے ہیں۔ جی ہاں، اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی جانی مانی اور چہیتی ونڈوز 10 نئے اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر پر چلا سکتے ہیں، جو ہارڈ ویئر ساز کمپنیوں کے لئے مواقع کی ایک پوری نئی دنیا کھول دے گی۔
تصور کریں کہ بہترین بیٹری کے ساتھ ایک نہایت پتلا ونڈوز 10 PC، ایک سنیپ ڈریگن CPU کی طاقت کے ساتھ ہو گا۔ یا شاید ایک اسمارٹ فون جو ایک مکمل ونڈوز 10 پی سی میں تبدیل ہو جائے جب اس کو ایک چھوٹے سے ڈاکنگ اسٹیشن کے ساتھ منسلک کیا جائے – جی ہاں، کنٹینیوئم نہیں، ایک مکمل PC۔ ڈیوائسز کی یہ اقسام اب ممکن ہیں کیونکہ ARM پراسیسرز پر مکمل ونڈوز 10 آ رہی ہے۔
اس اعلان کے بارے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ مائیکروسافٹ ان ARM ڈیوائسز کے لئے Win32 کی سپورٹ بھی لا رہا ہے۔ ARM ڈیوائسز (ونڈوز RT) میں مائیکروسافٹ کی سابقہ کوششوں میں ہم نے دیکھا کہ کلاسک اور ضروری Win32 کی سپورٹ کو نظر انداز کر دیا گیا جو RT کی ناکامی کا سبب بنا، لیکن ARM پر ونڈوز 10 کے ساتھ، مائیکروسافٹ یہ ایمیولیشن سیدھی OS کے اندر ہی تعمیر کر رہا ہے۔
اور اب اس کے بعد کیا ہے؟
سال 2016 مائیکروسافٹ کے لئے ایک زبردست سال تھا اور اب ہمیں 2017 میں اور آگے دیکھنا ہے۔ ہمیں دیکھنا ہے کہ اس سال میں مائیکروسافٹ کیا ممکنات لا سکتا ہے؟ کیا وہ بالآخر ایک مکمل پرسنل کمپیوٹر جیسے ایک سرفیس فون کا اعلان کرے گا؟ کیا ہم پراجیکٹ اسکارپیو پر مکمل PC گیمز چلتے دیکھیں گے؟ یا شاید ایک سرفیس 4 ٹیبلیٹ پی سی ایک ARM پراسیسر اور مکمل ونڈوز 10 کے ساتھ؟ کسے پتا!