ونڈوز 10 کے ساتھ، مائیکروسافٹ نے اپنے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کو ایک سروس کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ ایک سروس کے طور پر ونڈوز آپریٹنگ سسٹم بہت اچھا ہے کیونکہ صارفین کو اہم OS اپ گریڈ بالکل مفت حاصل ہوں گے۔ لیکن معمول کے مطابق اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ مثال کے طور پہ اپ ڈیٹس ہمیشہ مستحکم نہیں ہوتے ہیں اور بہت سے صارفین کو تبدیلی سے نفرت ہوتی ہے۔ مزید اہم بات یہ کہ ونڈوز 10 کے اپ ڈیٹس میں کبھی کبھی بگز بھی شامل ہوتے ہیں – مثال کے طور پر، ونڈوز 10 کے اینیورسری اپ ڈیٹ نے دنیا بھر کے لاکھوں ویب کیمز کو متاثر کیا تھا اور ونڈوز 10 کے لئے ایک حال ہی میں جاری ہونے والے مجموعی اپ ڈیٹ کے بعد بہت سے صارفین کا انٹرنیٹ کنکشن ٹوٹ گیا تھا۔
اگر آپ خود کار طریقے سے ونڈوز 10 اپ ڈیٹس کے پرستار نہیں ہیں تو آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ مائیکروسافٹ جلد ہی آپ کو ونڈوز 10 اپ ڈیٹس موقوف کرنے کی اجازت دے گا۔ ونڈوز 10 کے ایک حال ہی میں لیک ہونے والے بلڈ (build) میں، مائیکروسافٹ نے ونڈوز اپ ڈیٹ پر اپ ڈیٹس کو روکنے کے لئے ایک نیا آپشن شامل کیا ہے جو جیسا کہ اپنے نام سے ظاہر ہے کہ صرف 35 دنوں کے لئے اپ ڈیٹس کو انسٹال ہونے سے روک دے گا جو کہ ایک کافی مدت ہو گی اگر آپ اس نئے اپ ڈیٹ کے مستحکم ہونے کے بارے میں فکر مند ہیں۔
البتہ ایک بات نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ اس لیک کا بلڈ (build) ایک انٹرپرائز SKU بلڈ (build) ہے، تو فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکتی ہے کہ یہ خصوصیت ونڈوز 10 پرو یا ونڈوز 10 ہوم جیسے دوسرے SKUs پر دستیاب ہو گی یا نہیں۔
جیسا کہ مائیکروسافٹ نے ظاہر کیا کہ ونڈوز ڈیفینڈر کے لئے سیکورٹی اپ ڈیٹس خود کار طریقے سے انسٹال کئے جاتے رہیں گے جو کہ واقعی کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ یہ اپ ڈیٹس OS کے استحکام کو متاثر نہیں کریں گے۔
یہ خصوصیت ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے جاری ہونے کے بعد عام صارفین کے لئے دستیاب ہو جائے گی۔ کریئیٹرز اپ ڈیٹ کی ابتدائی 2017 میں اور ممکنہ طور پرمارچ کے آس پاس میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔ لیکن اگر آپ ایک ونڈوز انسائڈر ہیں تو شائد آپ یہ فیچر جنوری میں حاصل کر سکیں جب مائیکروسافٹ ایک نیا ونڈوز 10 انسائڈر پریویو بلڈ (build) ریلیز کرے گا۔