ونڈوز اسٹور پر ونڈوز 10 تھیمز (themes) کا پہلا سیٹ ظاہر کر دیا گیا۔

مائیکروسافٹ نے اکتوبر میں ونڈوز 10 کی تقریب میں کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ آنے والی ونڈوز 10 کی خصوصیات میں سے کچھ کا ذکر کیا تھا۔ ذکر کی جانے والی خصوصیات میں سے ایک ونڈوز اسٹور پر ونڈوز 10 تھیمز (themes) تھیں جو بنیادی طور پر آپ کے کمپیوٹر پر تھیمڈ ساؤنڈز، وال پیپرز، اور بہت کچھ شامل کریں گی۔ اب لگتا ہے کہ ونڈوز 10 تھیمز (themes) کا پہلا سیٹ ونڈوز اسٹور پر لائیو کر دیا گیا ہے اور صارفین انھیں انسٹال کر سکتے ہیں۔

لیکن زیادہ پرجوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس لئے کہ آپ اصل میں ان تھیمز کا استعمال اب بھی نہیں کر سکتے کیونکہ ونڈوز 10 میں ابھی تک ان کی سپورٹ نہیں ہے، حتی کہ آپ ایک ونڈوز انسائڈر ہی کیوں نہ ہوں اور تازہ ترین انسائڈر بلڈ استعمال کر رہے ہوں۔ تاہم مائیکروسافٹ کا ابتدائی 2017 میں ونڈوز 10 کے انسائڈر پریویو میں تھیمز (themes) کی سپورٹ شامل کرنے کا امکان ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ بہت جلد ان کو ٹیسٹ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ ذیل میں سین برائن کی طرف سے “Beauty of Britain 2” کی تھیم ملاحظہ کریں:

london_rains_all_the_time_its_not_beauty

 یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آپ اصل میں ابھی ان تھیمز کو استعمال کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے آپ کو پروگرام فائلز میں WindowsApps کے فولڈر میں جانا ہو گا اور تھیم فائلز ڈھونڈنا ہونگی جہاں آپ کو .themepack ایکسٹینشن کی فائل نظر آئے گی جس کو چلانے سے تھیم انسٹال ہو جائے گی۔ لیکن اگر آپ ایک پاور یوزر نہیں ہیں تو آپ شاید یہ سب نہیں کر سکیں گے لہذا آپ کو آفیشل ریلیز کا انتظار کرنا ہو گا جو آپ عنقریب حاصل کر سکیں گے اگر آپ انسائڈر پروگرام میں شامل ہیں۔

آپ ذیل میں دی گئی کچھ تھیمز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں:

Beauty of Britain 2 by Sean Byrne
Surreal Territory of Chuck Anderson
Cats Anytime
Alaskan Landscapes by Kyle Waters
Australian Landscape by Ian Johnson
Dogs in Winter
German Landscapes by Mathis Rheberg

 یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ ونڈوز اسٹور میں بہت سی دیگر تھیمز بھی ہیں جو آپ تھوڑی سی کوشش کے بعد تلاش کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: