اکنامک ٹائمز آف کوریا کی ایک رپورٹ کے مطابق LG نے اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کے لئے استعمال کئے جانے والے اپنے نئے فولڈ ایبل ڈسپلے کے لئے گاہک حاصل کر لئے ہیں جن میں ایپل، گوگل اور مائیکروسافٹ سرفہرست ہیں۔
ان ڈسپلے اسکرینز کا 2018 میں ریلیز ہونے کا کہا جا رہا ہے جن کو ایپل اور گوگل کے برعکس مائیکروسافٹ کی اپنے فونز کے بجائے سرفیس ٹیبلیٹس میں استعمال کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
اکنامک ٹائمز نے مزید بتایا کہ LG دوسری کورین الیکٹرونکس کمپنیوں کے مقابلے میں اپنا فون بزنس زیادہ کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان فولڈ ایبل ڈسپلے اسکرینز کو اپنی مصنوعات میں استعمال کرنے کے بجائے (جس کی سیمسنگ سے بھی توقع کی جا رہی ہے) بڑے برانڈز کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کوریا لچکدار ڈسپلیز کی پیداوار میں چین سے بھی آگے ہے کیونکہ ان کی پیداوار بہت بہتر اور ان کی مصنوعات اعلی معیار کی ہیں۔
“اگرچہ ان کی ٹیکنالوجی کا لیول بہت کم ہے، لیکن اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ وہ چین کی مارکیٹوں میں انھیں سستی قیمت پر فروخت کر سکتے ہیں، چینی مینوفیکچررز بڑے پیمانے پر لچکدار پینل کی پیداوار میں سب سے پہلے ہو سکتے ہیں”۔ ایک صنعت کے لئے ایک نمائندے نے کہا۔ “تاہم ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ آیا وہ اصل میں بڑے پیمانے پر ان مصنوعات کی پیداوار کر سکتے ہیں جن کو دیگر عالمی مصنوعات کے مقابلے میں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑے گا”۔
“جنوبی کوریا پینل مینوفیکچررز نے نمایاں طور پر اپنے فولڈ ایبل پینل کی اعلی کارکردگی کو اپنا ہدف مقرر کیا ہے۔” ایک صنعت کے ایک مختلف نمائندے نے کہا۔ “کیونکہ انھوں نے اپنے مقاصد کے زیادہ تر نتائج اپنے ہدف کی بنا پر حاصل کئے ہیں، یہ بہت زیادہ دور نہیں ہو گا کہ وہ تھوڑا سا بڑھانے کے بعد اپنی مصنوعات کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کر دیں۔”
ایک ڈبل سکرین کی ٹیبلیٹ، جو اوپر دی گئی تصویر میں CES 2013 میں LG کے پروٹوٹائپ کے طور پر دکھائی گئی تھی، ظاہرا ہمیں مائیکروسافٹ کی اس بدقسمت کوریئر ٹیبلیٹ کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتی ہے جو سکرین میں فولڈ کے ساتھ ساتھ دوہری اسکرین کے یوزر انٹرفیس کے استعمال کو بھی موثر بناتی تھی۔ نیچے دی گئی وڈیو میں مائیکروسافٹ کے کوریئرٹیبلٹ کا تصور ملاحظہ کریں۔
مائیکروسافٹ ان تمام تصورات کو حقیقت بنانے میں گزشتہ چند سال کے دوران بہت محنت کر رہا ہے، اور امید ہے کہ یہ ان آئیڈیاز میں سے ایک اور آئیڈیا ہے جس کے حقیقت میں بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔