مائیکروسافٹ کا 26.2 بلین ڈالر کا لنکڈ ان (LinkedIn) کا سودا حتمی طور پر مکمل ہو گیا۔

جیسا کہ توقع کی جا رہی تھی کہ مائیکروسافٹ کی لنکڈ ان کی خریدنے کی تیاری اپنے حتمی مراحل میں ہے، جو مائیکروسافٹ اور لنکڈ ان کے سودے کے اعلان کے تقریبا 6 ماہ بعد اور مائیکروسافٹ کے لئے آخری ریگولیٹری رکاوٹ یورپی کمیشن کے دور ہونے کے دو دن بعد تکمیل میں آ سکی ہے۔

مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا نے اپنی ہی ایک اعلانیہ پوسٹ میں اس انضمام کی تفصیلات بتانے میں بغیر کوئی وقت برباد کئے صاف طور پہ بتایا کہ مائیکروسافٹ کا لنکڈ ان کا حصول مکمل ہو گیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ مائیکروسافٹ اور لنکڈ ان کی فوری طور پر کن کاموں کو شروع کرنے کی توقع کی جا سکتی ہے جو آپ ذیل میں ملاحظہ کر سکتے ہیں:

  • مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور آفس سوٹ میں لنکڈ ان شناخت اور نیٹ ورک
  • ونڈوز ایکشن سینٹر کے اندر لنکڈ ان کی اطلاعات
  • ممبرز کو ورڈ میں ریزیومے ڈرافٹ کر کے اپنے پروفائلز کو اپ ڈیٹ کرنے، اور لنکڈ پر ملازمتیں ڈھونڈنے ان پر اپلائی کرنے کی سہولت
  • مائیکروسافٹ کی دوسری پراڈکٹس میں اسپانسرڈ کانٹینٹ (Sponsored Content) کی پہنچ میں توسیع
  • انٹرپرائز لنکڈ ان لوک اپ میں ایکٹو ڈائریکٹری اور آفس 365 کی طاقت
  • آفس 365 اور ونڈوز ایکو سسٹم پر لنکڈ ان لرننگ کی دستیابی
  • تمام کانٹینٹ ایکو سسٹمز اور com میں ایک بزنس نیوز ڈیسک کا قیام
  • سیلز نیویگیٹر اور ڈائنامکس 365 کے انضمام کے ذریعے سماجی فروخت کی نئی تشریح

مائیکروسافٹ نے ابتدائی طور پر لنکڈ ان کو 26.2 $ بلین کے عوض جون میں حاصل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا جس میں صرف یورپی کمیشن کی ریگولیٹری منظوری ایک آخری رکاوٹ تھی اور مائیکروسافٹ کو کمیشن کے خدشات کو دور کرنے کے لیے کچھ رعایتیں دینی پڑی تھیں۔

مائیکروسافٹ کے سی ای او نے مزید کہا کہ لنکڈ ان کے تمام صارفین کے لئے لنکڈ ان میں ان کی مطلوبہ افادیتوں میں اضافہ کر کے اس کی ترقی کو تیز کرنا ان کی اولین ترجیح ہو گی۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: