مائیکروسافٹ کی طرف سے ایک نئی اپلی کیشن View 3D Preview کے نام سے ونڈوز سٹور میں جاری کی گئی ہے جو فی الحال صرف ونڈوز انسائڈرز کے لئے دستیاب ہے جو اس کو ڈاؤن لوڈ اور استعمال کر سکتے ہیں۔ View 3D Preview ایپ ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ میں 3D ماڈلز کے ساتھ تعامل کرنے اور ان کو آسانی سے دیکھنے کی صلاحیت دیتی ہے۔
یہ ایپ ظاہری طور پر بہت سادہ سی ہے لیکن پہلے سے ہی فائلوں کی ایک بڑی تعداد کی اقسام کی سپورٹ کرتی ہے اور مختلف طریقوں سے ماڈلز میں جوڑتوڑ کی صلاحیت دیتی ہے۔ اس ایپ میں ذیل میں دی گئی خصوصیات شامل ہیں:
- اعلی معیار کی اسٹیجنگ کے ساتھ آپ 3D ماڈل ملاحظہ کریں گے
- اپنے ماؤس، ٹچ، پین یا کی بورڈ کے ساتھ لہرانا، زوم کرنا، اور آربٹ کنٹرولز کا سادہ استعمال
- فی الحال 3MF، PLY، OBJ، FBX، اور STL فائلوں کی سپورٹ
اسٹور میں دی گئی ایپ کی وضاحت کے مطابق، یہ صرف ان ونڈوز انسائڈرز کے لئے دستیاب ہے جن کے پاس ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کا بلڈ نمبر 14800 یا اس سے زیادہ چل رہا ہے۔ یہ ایپ انسائڈرز کے لئے پی سی اور موبائل دونوں پر ٹیسٹ کرنے کے لئے دستیاب ہے تاکہ آپ گھر یا آفس کے علاوہ کہیں بھی اپنے ماڈلز کو دیکھ سکیں۔ اور دیکھا جائے تو مائیکروسافٹ کریئیٹرز اپ ڈیٹ میں 3D پر کافی زور دے رہا ہے جو کہ یقینی طور پر ایک بہت اچھی بات ہے۔
اگر آپ اس ایپ کو چیک کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس کو ونڈوز سٹور سے حاصل کر سکتے ہیں۔ بس یہ بات ذہن میں رکھیں کہ یہ ایک پریویو ایپ ہے جس میں یقینی طور پر بگز بھی ہو سکتے ہیں۔