فاسٹ رنگ کے انسائڈرز اپنے ونڈوز 10 ڈیوائسز کے لئے اسکائپ پریویو میں کچھ نئی مفید خصوصیات حاصل کر رہے ہیں۔ اسکائپ بلاگ کے اعلان کے مطابق صارفین اپنی موبائل اور لینڈ لائن کالز کے دوران حقیقی وقت میں ترجمہ، ویڈیو پیغامات، مکالمات پڑھنے یا نہ پڑھنے کی مارکنگ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
کال کے دوران اسکائپ مترجم (Skype Translator) شروع کرنے کے لئے، آپ کو اسکائپ کریڈٹ یا ایک رکنیت یقینی بنانے کی ضرورت ہو گی۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ مترجم کی ترتیبات کو لانے کے لئے ڈائلر کے کال بٹن کے ساتھ دیئے گئے اسکائپ مترجم آپشن کو منتخب کر سکتے ہیں۔ بس آپ دی گئی زبانوں میں سے کسی ایک کو منتخب کریں اور پھر کال کریں۔ اسی وقت اسکائپ بتائے گا کہ حقیقی وقت میں ترجمہ کی خصوصیت صرف انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، جرمن، چینی (مینڈارن)، اطالوی، پرتگالی (برازیل)، عربی، اور روسی زبانوں کی سپورٹ کرتی ہے۔
مترجم کی خصوصیت کے علاوہ ذیل میں دوسری تمام نئی خصوصیات ملاحظہ کریں:
- اسکائپ کانٹیکٹ کی تفصیلات شیئر کر کے اسکائپ پر دوستوں اور خاندان والوں کو متعارف کرائیں
- ویڈیو پیغامات کو کیپچر کریں اور دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ شیئر کریں حتی کہ وہ آن لائن نہ بھی ہوں
- بات چیت کو پڑھنے یا نہ پڑھنے کی مارکنگ سے اپنے وقت کو بچائیں اور اپنی بات چیت کو صحیح انداز میں مینیج کریں
- اب کوئی بھی کال موبائل یا لینڈ لائن پر فارورڈ کرنے پر منقطع نہیں ہو گی
اگر آپ کو ایک فاسٹ رنگ کے انسائڈر ہیں، تو آپ ان خصوصیات کو چیک کرنے کے لئے ابھی اسکائپ پریویو ایپ ورژن 11.10.141.0 حاصل کر سکتے ہیں۔