مائیکروسافٹ نے فاسٹ رنگ میں ونڈوز انسائڈرز کے لئے اسٹکی نوٹس ایپ کا ایک نیا اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔ یہ نیا اپ ڈیٹ اب آپ کو اپنے نوٹ کے ٹیکسٹ کو ہائی لائٹ کر کے Ctrl + T دبانے سے اس کو مزید واضح کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس اپ ڈیٹ میں کچھ بگز کی اصلاحات بھی شامل ہیں۔
بگز کی اصلاحات:
- کیا آپ اپنے نوٹس کو کمپیکٹ اور سائز میں چھوٹا رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں؟ اب آپ ان کو بڑا بنائے بغیر ان کا رنگ تبدیل کر سکتے ہیں
- مزیدار حقیقت: یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ دنیا کی 40 فیصد سے زائد آبادی دو زبانیں بولنے والی ہے۔ اگر آپ بھی اس میں شامل ہیں تو، ہم نے وہ مسئلہ حل کر لیا ہے جو کی بورڈ سے زبان سوئچ کرنے کے بعد آپ کو غلط اسمارٹ انسائٹس ظاہر کرتا تھا
- آپ کی اسٹکی نوٹس ایپ کو ایک چھوٹی سی الجھن ہو جاتی تھی جب آپ کو ALT کا استعمال کرتے ہوئے کسی خصوصی حروف یا کیریکٹر کی ضرورت ہوتی تھی۔ اب یہ مسئلہ بھی باضابطہ طور پر حل کر لیا گیا ہے۔
- ہم نے سنا تھا کہ آپ میں سے بعض کے ساتھ ایپ کریش ہو جاتی ہے جب آپ ٹیکسٹ کو ہائی لائٹ کرنے کے بعد ٹائپ کرتے تھے۔ بہت معذرت کے ساتھ، یہ سب مسئلے بھی حل کر لئے گئے ہیں۔
آپ اس لنک پر کلک کر کے ونڈوز سٹور سے اس اپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔