مستقبل کے ونڈوز 10 کمپیوٹرز eSIM ٹیکنالوجی اور 5G نیٹ ورکس کی سپورٹ کریں گے۔

WinHEC 2016 میں، مائیکروسافٹ نے آج ونڈوز 10 میں بہتر سیلولر کنیکٹوٹی کی سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔ مائیکروسافٹ صارفین کو براہ راست ونڈوز سٹور سے آسانی کے ساتھ ڈیٹا پیکیج خریدنے، وائی فائی اور سیلولر نیٹ ورکس کے استعمال کا مکمل کنٹرول رکھنے، ڈیٹا کے خرچ کرنے اور اخراجات کو سنبھالنے جیسی صلاحیتیں اور مکمل اختیارات دے گا۔ وہ شراکت داروں کو بھی eSIM ٹیکنالوجی کی سپورٹ کرتے ہوئے فارم فیکٹر ڈیزائن کی رکاوٹ کے بغیر ہمیشہ منسلک رہنے والے ڈیوائسز (always-connected devices) کی تعمیر کی صلاحیت دے گا۔ eSIM موبائل فونز کے لئے خالصتا ایک الیکٹرانک سم کارڈ ہے جس کو ڈیوائس سے نہیں نکال سکتے بلکہ یہ پروگرام ایبل ہے اور صارفین صرف ایک ویب سائٹ پر اپنے معاہدوں/ شرائط کا انتخاب کر سکتے ہیں اور فوری طور پر نیٹ ورک بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ ونڈوز 10 میں eSIM کی سپورٹ کے ساتھ، OEMs سم سلاٹ کے بغیر ڈیوائسز کی تعمیر کر سکتے ہیں جو صارفین کے لئے اپنے ڈیوائس پر کسی بھی ڈیٹا پلان کو ایکٹیویٹ کرنا بہت آسان بنا دے گا۔

انٹیل نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ونڈوز کے پی سی پر بہتر سیلولر کنیکٹوٹی کی سپورٹ کریں گے۔ ان کے گلوبل موڈیمز پی سی فارم فیکٹرز اور موبائل ٹو ان ون صارفین کے لئے ڈیزائن اور ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ مائیکروسافٹ اور دوسروں کے ساتھ ساتھ، وہ انٹیل پر مبنی ونڈوز کے پی سی پر 5G سپورٹ لانے کے لئے دوسروں کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں۔

ہم اپنی عالمی شراکت داری اور ٹاپ سروس پرووائڈرز کے ساتھ موبائل ٹرائلز سے صارفین تک انٹیل آرکیٹیکچر پر مبنی ونڈوز کے آلات پر 5G خدمات کی فراہمی کو اپنے دیگر آلات کے ساتھ مارکیٹ کرنے کے لئے بہت جلد تیار ہو جائیں گے۔

مائیکروسافٹ نے آج کوالکوم کے پروسیسرز پر بھی مکمل ونڈوز 10 کے لئے سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہاں اس کے بارے میں مزید پڑھیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: