ونڈوز وہ واحد پلیٹ فارم ہے جو مکسڈ رئیلٹی کے ماحولیاتی نظام کو یکجا کرنے کے ساتھ ہیڈ ماؤنٹنگ ڈیوائسز (HMDs) کو اندر سے باہر تک ٹریکنگ، اور ڈویلپرز کے لئے ایک واحد پلیٹ فارم اور اسٹینڈرڈائزڈ ان پٹس، اور صارفین کے لئے ایک واحد اسٹور کے ساتھ ایک مسلسل انٹرفیس فراہم کر رہا ہے۔ WinHEC 2016 کانفرنس میں آج، مائیکروسافٹ نے مکسڈ رئیلٹی کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے کئی بڑے اعلانات کیئے۔
انہوں نے چین میں حکومت کی منظوری کے لئے مائیکروسافٹ HoloLens پیش کیا ہے، اور وہ اس کو چین میں 2017 کی پہلی ششماہی میں ڈویلپرز اور تجارتی صارفین کے لئے دستیاب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
- انھوں نے وہ وضاحتیں بھی شیئر کریں جن کی بنا پر انھوں نے انٹیل کی شراکت داری کے ساتھ وہ پی سیز بنائے جو پہلی مرتبہ مکسڈ رئیلٹی کے ہیڈ سیٹس چلانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔ ایسر، ایسس، ڈیل، ایچ پی، اور لینووو کی جانب سے ہیڈ ماؤنٹنگ ڈیوائسز (HMDs) اگلے سال دستیاب ہو جائیں گے۔
- 3Glasses، جو HMDs بنانے والے چین کے معروف ہارڈ ویئر ڈویلپر ہیں، 2017 کی پہلی ششماہی میں اپنے S1 ڈیوائسز میں ونڈوز 10 تجربے کو لے کر آئیں گے، جس سے چین میں ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 5 ملین سے زائد تک پہنچ جائے گی۔
- ونڈوز 10 کی بنیاد پر HMDs حیرت انگیز مکسڈ رئیلٹی مواد تک رسائی حاصل کریں گے۔ اس میں شامل ہیں:
- 20،000 سے زائد یونیورسل ونڈوز ایپس کی کیٹلوگ
- مائیکروسافٹ ایج براؤزر کا استعمال کرتے ہوئے ویب سے 3D اشیاء کو ورچوئل سے اصل دنیا میں لائیں
- مائیکروسافٹ ایج براؤزر کے ذریعے عمیق WebVR مواد
- موویز اور ٹی وی کی ایپ میں پہلی بار 360 ڈگری کے ویڈیوز کی دستیابی
- HMDڈیولپر کٹس سان فرانسسکو میں گیم ڈیولپرز کانفرنس میں ڈویلپرز کے لئے دستیاب ہو جائے گی
اگر آپ ونڈوز کے ہولوگرافک ڈیولپر کٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو مائیکروسافٹ کی جانب سے یہ سروے مکمل کریں۔