مائیکروسافٹ نے باضابطہ ونڈوز 10 VR لئے کم از کم پی سی کے تقاضوں کا اعلان کر دیا ہے۔

کئی ماہ قبل، مائیکروسافٹ نے باضابطہ اعلان کیا تھا کہ وہ پی سی پر ونڈوز ہولوگرافک لا رہی ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ ونڈوز 10 پر ورچوئل ریئیلٹی ڈیوائسز کی تعمیر کے لئے OEMs کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے۔ اور آج، WinHEC 2016 میں، مائیکروسافٹ نے باضابطہ طور پر ونڈوز 10 VR لئے درکار کم از کم پی سی کے تقاضوں کا اعلان کر دیا ہے۔ فکر کی بات نہیں ہے، پی سی کے تقاضے کچھ بہت زیادہ نہیں ہیں:

  • CPU: Intel Mobile Core i5 (e.g. 7200U) Dual-Core with Hyperthreading equivalent
  • GPU: Integrated Intel® HD Graphics 620 (GT2) equivalent or greater DX12 API Capable GPU
  • RAM: 8GB+ Dual Channel required for integrated Graphics
  • HDMI: HDMI 1.4 with 2880×1440 @ 60 Hz or HDMI 2.0 or DP 1.3+ with 2880×1440 @ 90 Hz
  • HDD:100GB+ SSD (Preferred) / HDD
  • USB: USB 3.0 Type-A or USB 3.1 Type-C Port with DisplayPort Alternate Mode
  • Bluetooth: Bluetooth 4.0 for accessories

اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ مخصوص گیمز اور ایپس کی مختلف ضروریات ہو سکتی ہیں، لیکن جو تقاضے آپ اوپر دیکھ رہے ہیں وہ صارفین کو ونڈوز ہولوگرافک کے تجربات سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لئے کافی ہوں گے۔ کمپنی HMDs کی تعمیر کے لئے ایسر، ایسس، ڈیل، ایچ پی، اور لینووو کے ساتھ کام کر رہی ہے جو 2017 میں دستیاب ہوں گے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: