ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ اپنے نام کے برعکس مزید بہتر سیکورٹی فیچرز اور انٹرپرائز سے متعلق مزید ٹولز لے کر آئے گا۔

حالانکہ ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ خصوصا تخلیق کاروں اور صارفین پر مرکوز خصوصیات کا حامل ہو گا، لیکن مائیکروسافٹ اب بھی اس کی انٹرپرائز سے متعلق خصوصیات پر بھرپور توجہ دے رہا ہے۔ چند ماہ قبل سالگرہ اپ ڈیٹ کے ساتھ مائیکروسافٹ نے اپنے انٹرپرائز صارفین کے لئے آپریٹنگ سسٹم میں کچھ نئی سیکورٹی خصوصیات کا اضافہ کیا تھا۔ اب کمپنی نے انفارمیشن ٹیکنولوجی پروفیشنلز اور انٹرپرائز صارفین کے لئے سیکورٹی خصوصیات کے حوالے سے مزید اضافہ جات اور دیگر اصلاحات اعلان کیا ہے جو 2017 ء کے اوائل میں کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ آیئں گی۔

سب سے پہلے کمپنی آئی ٹی پروفیشنلز کواضافی تحفظ کی صلاحیتیں فراہم کرنے کی خاطر ونڈوز ڈیفینڈر ایڈوانسڈ تھریٹ پروٹیکشن (WDATP) میں اصلاحات متعارف کروا رہی ہے۔ آئی ٹی کے سسٹمز پر روز بروز ہونے والے پیچیدہ حملوں کو دیکھتے ہوئے مائیکروسافٹ ان-میموری اور کرنل تھریٹ ڈیٹیکشن کا اضافہ کر رہا ہے جو انٹرپرائز صارفین کو بہت آسانی سے حملوں کے بہت پیچیدہ ہونے کے باوجود ان کا پتہ لگانے میں مدد کرے گا۔

اس سے ایک قدم اور آگے جاتے ہوئے کمپنی FireEye کی شراکت کے ساتھ WDATP میں بہتر انٹیلی جنس کا ضافہ کر رہی ہے، جس سے خطرے کا پتہ لگانے میں مزید اصلاحات آیئں گی۔ کمپنی کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ آئی ٹی منتظمین کو ونڈوز سیکورٹی سینٹر (Windows Security Center) میں شامل کر کے ان کو اپنی انٹیلی جنس استعمال کرنے کی اجازت بھی دے رہی ہے۔

اور آخر میں مائیکروسافٹ نئے ٹولز متعارف کروا رہا ہے جو آئی ٹی منتظمین کو ان کے نیٹ ورک میں متاثرہ مشینوں کو الگ تھلگ کرنے اور ونڈوز سیکورٹی سینٹر میں حملوں سے نمٹنے کے لئے ایک سنگل کلک کے ساتھ موجودہ پراسیسز کو ختم کرنے اور ان کی صفائی کرنے کی اجازت دے گا۔

کریئیٹرز اپ ڈیٹ ونڈوز اینالیٹکس (Windows Analytics) کے لئے بھی ایک اپ ڈیٹ لے کر آئے گا جو آرگنائزیشنز کو اپنی ٹیلی میٹری سے ان کی اپنی فہم و فراست کو استعمال کرنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہوئے ان کے ونڈوز 10 ڈیوائسز کے بہتر انتظام میں مدد کرے گی۔ کمپنی آن سائٹ UEFI تبادلوں اور ایک نئی موبائل ایپلی کیشن کے انتظام کی خصوصیت بھی متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں بنیادی طور پر آرگنائزیشنز اپنے صارفین کے ڈیوائسز کا ایک موبائل ڈیوائس مینیجمنٹ (MDM) سولیوشن میں اندراج کرائے بغیر ان کے پرسنل ڈیوائسز پر کارپوریٹ ڈیٹا کی حفاظت کرسکیں گے۔ مثال کے طور پر، یہ آپ کے کام کی ای میل سے کوئی بھی معلومات اپنے ذاتی ای میل میں کاپی کرنے سے روکے گا۔ ان ایپس کا کنٹرول آئی ٹی ایڈمنسٹریٹرز کے ہاتھ میں ہو گا جو کارپوریٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔ نیچے دی گئی ویڈیو میں ملاحظہ کریں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔ یہاں پہ ایک بات قابل ذکر ہے کہ مائیکروسافٹ پہلے ہی Intune کی صورت میں موبائل ایپلی کیشن مینیجمنٹ (MAM) سولیوشن فراہم کررہا ہے۔ اب یہ واضح نہیں ہے کہ ونڈوز 10 کی یہ نئی خصوصیت Intune کی MAM سے کس طرح مختلف ہو گی۔

یہ تمام نئی سیکورٹی کی خصوصیات ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ دستیاب ہوں گی جو ابتدائی 2017 ء میں آنے کے لئے شیڈول کیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading