مائیکروسافٹ کے نئے پیٹنٹ نے کھلبلی مچا دی، بہت سی ٹیکنالوجی سائٹس کا “سرفیس فون” سے مغالطہ۔

گذشتہ دنوں مائیکروسافٹ نے ایک موبائل ڈیوائس کے ڈیزائن کا پیٹنٹ فائل کیا جس نے بہت سی ٹیکنالوجی سائٹس میں کھلبلی مچا دی۔ اس پیٹنٹ کی خبر ایک ٹیکنالوجی نیوز سائٹ پیٹنٹلی ایپل (Patently Apple) نے لیک کری جس کا زیادہ جھکاؤ ایپل سے متعلق خبروں کی اشاعت پر ہے۔

 پیٹنٹلی ایپل اپنی اس قیاس آرائی میں اس حد تک آگے چلا گیا کہ اس نے اس سادہ سے ڈیزائن کو “سرفیس فون” کا ڈیزائن بنا دیا۔ ان کی اس خود اعتمادی کی وجہ یہ بھی ہے کہ فروری میں انھوں نے سرفیس اسٹوڈیو سے مماثلت رکھنے والا ایک پیٹنٹ لیک کیا تھا جو اتفاقا صحیح ثابت ہوا۔ ہم اس کو قسمت ہی سمجھیں گے کیونکہ زیادہ تر پیٹنٹ فائلنگ شاذ و نادر ہی اصل مصنوعات کے طور پر بن پاتی ہیں۔ اس پیٹنٹ میں ڈیوائس کی خصوصیات، ہارڈویئر، یا بنوائی کے مواد کے بارے میں کسی بھی معلومات کا کوئی تذکرہ نہیں ہے جو اس فائلنگ کو بہت بنیادی فائلنگ بناتا ہے۔

microsoft_phone_patent

 ان رپورٹوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ مائیکروسافٹ کا یہ پیٹنٹ ایک نئے سرفیس فون کا پیٹنٹ ہے، تاہم افواہ شدہ ہینڈ سیٹ کی نشاندہی ہونے کے معاملہ سے نا واقف لوگوں نے پرانے لومیا فونز کے ڈیزائن پیٹنٹ کو غلط سمجھ لیا تھا۔

microsoft_phone_patent2

 یہ دیکھتے ہوئے اس طرح کی غلطی کسی حد تک سمجھ میں آتی ہے کہ یہ پیٹنٹ ایک ایپل کی مرکوزہ ٹیک سائٹ کی طرف سے شائعہ گیا تھا۔ انتہائی حد تک مغالطہ آرائی اور ایک ہیڈ فون جیک کو سرفیس پین کی جگہ سمجھتے ہوئے اس ٹیک سائٹ نے کہا کہ 99 فیصد موبائل فونز کے ہیڈ فون جیکس اوپر یا نیچے کی طرف درمیان میں ہوتے ہیں اور باہر کی طرف نہیں نکلے ہوتے۔ جبکہ مائیکروسافٹ ونڈوز فون کے آدھے سے زیادہ فونز کا ہیڈ فون جیک درمیان سے تھوڑا ہٹ کے اور تھوڑا سا باہر کی طرف نکلا ہوا ہے۔

 سرفیس فون کی ونڈوز 10 موبائل پر اضافہ جات پر مشتمل کریئیٹرز اپ ڈیٹ اور مستقبل کے دیگر نامعلوم اپ ڈیٹس کے ساتھ 2017 کے آخر یا ابتدائی 2018 میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔

اس پیٹنٹ کے مارک اپس اور دیگر تفصیل یہاں ملاحظہ کریں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: