مائیکروسافٹ نے ونڈوز اسٹور میں ایک نئی ونڈوز 10 ایپلی کیشن جاری کی ہے۔ کمپنی کی تازہ ترین ایپلی کیشن، ونڈوز ڈیفینڈر حب، ایک سادہ سی ایپلی کیشن ہے جو ونڈوز 10 پر ونڈوز ڈیفینڈر اور سیکیورٹی کے حوالے سے تازہ ترین خبریں فراہم کرتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن مائیکروسافٹ کی میلویئر پروٹیکشن سینٹر کی ویب سائٹ سے مضامین لے کر آتی ہے اور صارفین اس ایپ پر ایک وقت میں 6 تازہ ترین مضامین پڑھ سکتے ہیں۔ اگر آپ مزید مضامین پڑھناچاہتے ہیں تو آپ کو میلویئر پروٹیکشن سینٹر کھولنا پڑے گا۔
ونڈوز 10 میں موجود اینٹی-میلویئر پروٹیکشن کی مدد سے اپنے ڈیوائسز کی حفاظت کریں۔ یہ ایپ پہلے سے ہی آپ کے ڈیوائس میں موجود ہے! یہ کوئی نیگ ویئر نہیں ہے اور نہ ہی اس کے لئے کچھ خریدنے یا سبسکرائب کرنے کی ضرورت ہے۔ ونڈوز ڈیفینڈر حب آپ کو ونڈوز ڈیفینڈر کی رسائی دیتا ہے، تاکہ آپ آسانی سے اپنے تحفظ کی موجودہ حالت کے بارے میں جان سکیں یا اپنے ڈیوائس کو اسکین کر سکیں۔ ونڈوز ڈیفینڈر حب مائیکروسافٹ کی طرف سے آپ کے لئے مالویئر، وائرس اور تازہ ترین سیکورٹی رجحانات کے بارے میں مضامین بھی دکھاتا ہے، باوجود اس کے کہ آپ کسی دوسرے اینٹی وائرس پروگرام کا استعمال کر رہے ہوں۔
یہ نئی ایپ ممکنہ طور پر ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے لئے ہے جس میں جدید تجربے کے ساتھ ایک نئی ونڈوز ڈیفینڈر ایپ کے متعارف کرائے جانے کی بھی توقع ہے۔ اگر آپ ونڈوز ڈیفینڈر حب کو استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ اس ایپ کو ونڈوز سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔