مائیکروسافٹ کے کئی ایگزیکٹوز نے حال ہی میں ڈیوائسز کی نئی قسم کی تعمیر کی بات کی ہے۔ جن میں مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا بھی شامل ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں، نڈیلا نے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ مائیکروسافٹ نے “موبائل بوم” کا دور کھو دیا ہے۔ آسٹریلیا کی فائنینشیل رویو کے ساتھ ایک اور حالیہ انٹرویو میں، انھوں نے بیان کیا کہ کمپنی منفرد خصوصیات اور “سب سے زیادہ حتمی (ultimate) موبائل ڈیوائس” کے ساتھ “فون مارکیٹ میں رہیں” گے۔ نڈیلا کا یہ بیان ممکنہ طور پر یہ بتا رہا ہے کہ ان کی فرم مارکیٹ میں جدید عناصر متعارف کرنے کے لئے سرفیس پرو اور سرفیس اسٹوڈیو جیسی مصنوعات کی تعمیر کرنا چاہتی ہے بجائے اس کے کہ وہ بھی ہر ایرے غیرے کی طرح کے موجودہ گھسے پٹے موبائل لانچ کر کے “میں بھی” کی دوڑ میں شامل ہو جائے۔ ذیل میں ستیا نڈیلا کا بیان ملاحظہ کریں:
ہم دوسروں کی طرح صرف حسد کے ذریعے ان کی پیروی نہیں کرنا چاہتے ہیں، سوال یہ ہے کہ، ہم کیا لا سکتے ہیں؟ میں کسی بھی ڈیوائس فارم عنصر یا کسی بھی ٹیکنالوجی، یہاں تک کہ AI کو بھی اس نظر سے دیکھتا ہوں۔ ہم آج کل کے مارکیٹ لیڈرز کی طرف سے قائم کردہ رجحانات کی بنا پر فون کی مارکیٹ میں نہیں رہیں گے، بلکہ ہم یہ سب سے منفرد ہو کے کریں گے جس کا نتیجہ ایک بہت ہی زیادہ حتمی (ultimate) موبائل ڈیوائس ہو گا
انھوں نے مزید بتایا کہ مائیکروسافٹ نے اپنے آپ کو ان منصوبوں پر سرمایہ کاری سے روک دیا ہے جو انھیں “میں بھی” کی دوڑ میں شامل کر دیں گے اور ان منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا شروع کر دی ہے جو ایک مخصوص مارکیٹ کی جدید مصنوعات کے حامل ہیں (جیسے کہ سرفیس اسٹوڈیو) جو واضح تبدیلی لا سکیں:
لہذا [نوکیا کے اثاثوں کے ساتھ]، ہم نے وہ چیزیں کرنا بند کر دیں جن کا شمار ‘میں بھی’ میں ہوتا تھا، یہاں تک کہ آج وہ بہت ذیلی پیمانے پر ہیں، ہمیں ایک مخصوص سیٹ کے کسٹمرز پر بھرپور توجہ مرکوز کرنی ہے جنہیں ایک مخصوص سیٹ کی صلاحیتوں کی ضرورت ہے، جو واضح تبدیلیاں لا سکتی ہوں اور ان کے لئے ہم اچھا کام کر سکتے ہیں۔
یہ دیکھنا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ مائیکروسافٹ پہلے ہی اپنے موبائل پلیٹ فارم کو کئی بار نئے سرے سے شروع کر چکا ہے لیکن کبھی بھی موبائل مارکیٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ کمپنی غالبا وہی کرنا چاہ رہی ہے جو اس نے چند سال پہلے سرفیس پرو ڈیوائسز کے ساتھ کیا تھا – مارکیٹ میں کچھ ایسا منفرد لایا جائے جو واضح تبدیلی لا سکے، اور کچھ ایسا جس سے کمپنی “ایک اچھا کام کرنے” والی کہلائی جا سکے – یہاں تک کہ اگر وہ ایک مخصوص مارکیٹ کے لئے ہی کیوں نہ ہو۔
مائیکروسافٹ ایسا کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے یہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حال ہی میں ہمیں پتہ چلا تھا کہ کمپنی Redstone 3 اپ ڈیٹ کے ساتھ ونڈوز 10 میں ARM64 پر مشتمل ڈیوائسز پر x86 ایمیولیشن (emulation) لانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے، جو ونڈوز 10 موبائل کے کنٹینیوئم فیچر کو مزید طاقتور بنا دے گا۔ ہمیں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کمپنی اندرونی طور پر ایک اور منصوبے پر سرمایہ کاری کر رہی ہے جو اسمارٹ فون مارکیٹ میں مائیکروسافٹ کے “حتمی (ultimate)” موبائل ڈیوائس کے منصوبوں سے متعلق ہو سکتا ہے، لیکن اس کی تفصیلات اس وقت بہت قلیل ہیں۔