ایپل نے اپنے نئے میک بک پرو (MacBook Pro) لیپ ٹاپ کا مذاق بنا کے بہت سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے، جس میں نہ صرف بیرونی پورٹس کا فقدان ہے، بلکہ اس میں ایک ایسی چھوٹی سی ٹچ سینسٹیو اسکرین ہے جس کے ایک بہت چھوٹے سے رقبے میں بہت زیادہ فنکشنالٹیز شامل کر دی گئی ہیں۔
اب مائیکروسافٹ کی بھی ایک “ان پٹ سینسٹیو ڈسپلے ڈیوائس کے ساتھ ایک کی بورڈ (KEYBOARD WITH INPUT-SENSITIVE DISPLAY DEVICE)” کے پیٹنٹ کی درخواست سامنے آئی ہے، جو 25 جولائی 2016 کو میک بک پرو کی لانچ سے بہت پہلے جمع کروائی گئی تھی۔
اس کی بورڈ کو بنیادی طور پر ایشیائی زبانوں کے لئے ٹیکسٹ کی ٹائپنگ کو آسان کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں مائیکروسافٹ نے محسوس کیا ہے کہ ٹیکسٹ ٹائپنگ کے معمول کے طریقہ کار میں غلطی کی شرح 20 فیصد یا اس سے بھی بدتر ہے جو ٹائپ شدہ ٹیکسٹ کی دستی اصلاح کرنے کو ٹائپنگ کا تھکا دینے والا ایک بڑا حصہ (ممکنہ 1600 حروف کا) بناتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنا کام روک کر اپنے ہاتھوں کو کی بورڈ سے ماؤس کی طرف منتقل کر کے، آٹو-کریکٹ (auto-correct) کی تجاویز میں گھوم پھر کے ایک کا انتخاب کر کے اور پھر کرسر (cursor) کو پچھلے ٹیکسٹ کی جگہ پر واپس لے جا کر اگلے لفظ کی ٹائپنگ شروع کرنے جیسے طویل کام کرنے پڑتے ہیں۔
مائیکروسافٹ کی اس ایجاد میں ایک اضافی سکرین ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ غالبا کی بورڈ کا حصہ بن کے بھی اور کی بورڈ سے علیحدہ ہو کے بھی کام کرسکتی ہے۔ یہ اسکرین ٹائپ کئے جانے والے حروف کے لئے تجاویز کو ظاہر کرے گی اور ٹائپ کئے گئے ٹیکسٹ کی تصحیح کے عمل کو آسان بنائے گی۔
مائیکروسافٹ نے بتایا کہ اندراج کئے گئے متن کی اصلاح کے علاوہ یہ دوسرے کاموں، مثال کے طور پر یوزر انٹرفیس نیویگیشن کے لئے، ڈرائنگ کے لئے یا ایک نوٹیفیکیشن مینیجر کے طور پر بھی استعمال کی جا سکے گی۔
ایک عمدہ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ سرفیس ڈائل، کی بورڈ اور ماؤس جیسے شاندار رینج کے ہارڈ ویئر کی پیداوار کو دیکھتے ہوئے مائیکروسافٹ مذکورہ بالا ڈیوائس کو بھی وجود میں لانے کے لئے بہت اچھی پوزیشن میں ہے، اگرچہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس ڈیوائس کی ضرورت کا دارومدار اس بات پر ہے کہ اصل میں رومن کی بورڈ پر کانجی (چینی حروف کا استعمال کرتے ہوئے جاپانی تحریر کا ایک نظام) کی ٹائپنگ کس قدر پریشان کن عمل ہے۔
مائیکروسافٹ کے اس نئے کی بورڈ کا مکمل پیٹنٹ یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔