ایچ پی نے نئے ویڈیو پروموز میں دکھایا کہ ایلیٹ X3 کس طرح بزنس اوریئنٹڈ صارفین کے لئے کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔

ایچ پی ایلیٹ X3 ایچ پی کی طرف سے ایک جدید ونڈوز 10 فلیگ شپ موبائل ہے اور بالخصوص ان بزنس اوریئنٹڈ صارفین اور ونڈوز فون کے پرستاروں کے استعمال کے لئے ایک طاقتور ڈیوائس ہے جو ونڈوز 10 موبائل پر چلنے والا ایک ان لاکڈ (unlocked) ڈیوائس چاہتے ہیں۔

 یو ٹیوب پر جاری کی گئی دو ویڈیو کلپس میں، ایچ پی نے ایلیٹ X3 کے کاروباری استعمال کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ صارفین کس طرح اپنے ڈیوائسز پر ہر چیز کے لئے مائیکروسافٹ کنٹینیوئم کو استعمال کرتے ہوئے اور زیادہ نتیجہ خیز اور سودمند ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت بھی کری کہ آئی ٹی منتظمین کے لئے ڈیوائس مینیجمنٹ کتنی آسان ہے، جہاں وہ مختلف تعداد کے ڈیوائسز کو مینیج کرنے کے بجائے صرف ایک ایلیٹ X3 کو ایک سے زیادہ آلات کے دماغ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں اور انھیں صرف ایک ڈیوائس کو مینیج کرنا پڑے گا۔

 اس موبائل فون کی ونڈوز 10 موبائل کی طاقت کے ساتھ فیبلیٹ/فون کی بہترین خصوصیات کے بارے میں جاننے کے بعد اس منطق پہ بحث کرنا مشکل ہے کہ ایچ پی ایلیٹ X3  صحیح معنوں ایک بہترین اور ونڈوز 10 موبائل کے ساتھ آنے کی وجہ سے بہت محفوظ ڈیوائس ہے۔ یہ ڈیوائس بیک وقت ایک فنگر پرنٹ اور ایک آئرس (آنکھ کی پتلی) کے سکینر (جو اب تک صرف گیلیکسی نوٹ 7 میں آئے ہیں) کی سپورٹ اور ان کاروباری ورکرز کے لئے ایچ پی کی منفرد ایپلی کیشنز کے ساتھ آیا ہے جو فیلڈ میں رہتے ہوئے گوگل کروم (Chrome) اور ایم ایس آفس (‏MS Office) جیسے دیگر ریموٹ سافٹ ویئر کی خدمات کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

 اگر اتنا سب کچھ دیکھا جائے تو ایچ پی ایلیٹ X3 کاروباری امور کو کہیں بھی چلتے پھرتے ہوئے انجام دینے کے مقصد کے ساتھ ایگزیکٹوز کے استعمال کے لئے بلاشبہ (ایک اسمارٹ فون کے ساتھ ساتھ) ایک بہترین ڈیوائس ثابت ہو سکتا ہے۔

ذیل میں دونوں وڈیو کلپس ملاحظہ کریں:

تبصرہ کریں

%d