ایچ پی عام صارفین کے لئے بھی ایک ونڈوز 10 فون پر کام کر رہا ہے جس کے فروری 2017 میں ریلیز کیے جانے کی توقع ہے۔

مائیکروسافٹ کے لومیا 950XL کی ریلیز کو ایک طویل عرصہ گذر جانے اور ایچ پی کے بزنس اوریئنٹڈ ایلیٹ X3 کی ریلیز کے بعد بھی عام صارفین کے لئے ایک ونڈوز 10 فون کا خلا ابھی تک پر نہیں ہو سکا ہے۔ لیکن اب ایک قابل بھروسہ جرمن ونڈوز سائٹ ڈاکٹر ونڈوز نے رپورٹ کی ہے کہ انھیں ایچ پی کی ایلیٹ X3 کے تسلسل کے طور پر خصوصا عام صارفین کے لئے ایک ونڈوز 10 موبائل ہینڈ سیٹ پر کام کرنے کی ٹھوس اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 بظاہر اس ہینڈ سیٹ کی پیش رفت میں ایچ پی اور مائیکروسافٹ کے درمیان قریبی شراکت داری ہے جس میں پرانی لومیا (Lumia) ٹیکنالوجی کی کلیئر بلیک اسکرین، گلانس اور دوسری خصوصیات شامل ہونگی۔

ابھی تک کوئی تفصیلات تو دستیاب نہیں ہیں، لیکن ڈاکٹر ونڈوز رپورٹ کرتے ہیں کہ ایک اور افواہ سننے میں آ رہی ہے جس کے مطابق حال ہی میں مائیکروسافٹ نے ریڈمنڈ میں ایک تقریب میں اندرونی طور پر فروری 2017 میں ایک نئے ونڈوز فون کی  تعیناتی کا اعلان کیا ہے، جو غالبا اسی ڈیوائس کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ فروری 2017 میں ہی موبائل ورلڈ کانگریس ہونے جا رہی ہے جس کے رواں سال کی تقریب میں ایچ پی نے ایلیٹ X3 کا اعلان کیا تھا۔

 اس افواہ میں اس لئے بھی کچھ جان نظر آتی ہے کہ ہمیں ستمبر میں بھی پتہ چلا تھا کہ ایچ پی پہلے سے ہی بالخصوص عام صارفین کے لئے ایک اور ونڈوز فون پر کام کرنے میں مصروف ہے جس میں ایلیٹ X3 کی طرح بزنس اوریئنٹڈ خصوصیات کے برعکس عام صارفین کے لئے اہمیت کی حامل خصوصیات پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس وقت تک صارفین کو ایک اعلی درجے کا ونڈوز 10 موبائل ہینڈ سیٹ خریدنے میں دلچسپی ہو گی۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading