نئے ونڈوز انسائڈر اپ ڈیٹ نے مائیکروسافٹ کے نئے “آفس حب” کو ظاہر کر دیا۔

ونڈوز 10 پر پہلے سے نصب شدہ پریشان کن اور بیکار اپیس میں گیٹ آفس (Get Office) اور گیٹ اسکائپ (Get Skype) بھی شامل ہیں۔ مؤخر الذکر ایپ اب ضروری نہیں رہ گئی ہے کیونکہ اسکائپ پریویو ایک UWP ایپ کے طور پہ سالگرہ اپ ڈیٹ کے ساتھ آ چکی ہے، لیکن گیٹ آفس (Get Office) ایپ اس میں اب بھی موجود ہے۔ اصل میں یہ تب بھی خود کو ان انسٹال (uninstall) نہیں کرتی جب آپ اس کا استعمال کرنے کے بعد مائیکروسافٹ آفس حاصل کر لیتے ہیں۔

لیکن اب ونڈوز انسائڈرز ایک اپ ڈیٹ حاصل کر رہے ہیں جس کے بعد یہ ایپ Get Office (Beta) میں تبدیل ہو رہی ہے جو اس کے قیام کے بعد سے پہلی حقیقی تبدیلی ہے۔ یہ نئی ایپ سابقہ افواہ کے مطابق آفس حب (Office Hub) لے کر آئی ہے، اور جیسا کہ آپ مندرجہ بالا تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ آپ اس کو اپنے آفس 365 کے اکاؤنٹ کو منظم کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اس ایپلی کیشن کو مختلف آفس ایپلی کیشنز کو انسٹال کرنے کے لئے بھی استعمال کر سکیں گے۔

اگرچہ افسوس کی بات ہے یہ تصویر تھوڑی گمراہ کن ہے۔ یہ ان آفس ایپلی کیشنز کو براہ راست ایپ سے انسٹال نہیں کرتی، بلکہ اس کے بجائے یہ ایک ویب سائٹ پر لے جاتی ہے جہاں آپ ان کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں، Office 365 کے چاہنے والوں کو آج بھی اپنے طور پر ان ایپلی کیشنز کو انسٹال کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ آپ کو اب بھی مائیکروسافٹ آفس سوئٹ انسٹال کرنا پڑے گا۔ ظاہر ہے کہ یہ ایک بیٹا (Beta) ہے، تو کہہ سکتے ہیں کہ یہ فیچر مستقبل کے اپ ڈیٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ایپ کا ہوم پیج آپ کو آپ کے حالیہ دستاویزات دکھائے گا اور ان کو اپنی متعلقہ ایپس میں کھولنے کے لئے فوری شارٹ کٹس دکھائے گا اور اگر آپ “Show more” پر کلک کریں گے تو آپ کو آپ کے حالیہ دستاویزات کے ایک مکمل صفحے پر لے جائے گا۔

ایک بات جو Get Office (Beta) کے بارے میں عجیب محسوس ہوتی ہے کہ اس کو مکمل اسکرین پر دیکھنا ممکن نہیں ہے۔ یہاں تک کہ پی سی سے ٹیبلیٹ موڈ میں سوئچ کرنے پر بھی آپ اسے فکسڈ سائز کی ایک ونڈو میں دیکھیں گے جو اس ونڈو کے مقابلے میں کسی بھی صورت میں بڑی نہیں ہو گی جسے آپ پی سی موڈ میں دیکھ رہے تھے۔

ممکن تھا کہ مائیکروسافٹ اس اپلی کیشن کو نان انسائڈرز (non-Insiders) کے لئے سالگرہ اپ ڈیٹ پر جاری کر سکتا تھا لیکن اب تمام افواہیں اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ مائیکروسافٹ نے اس کو کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے لئے محفوظ کر لیا ہے جس کے 2017 کے اوائل ریلیز ہونے کی توقع ہے۔ چونکہ یہ ایپ اس وقت اپنے بیٹا (Beta) روژن میں ہے اس لئے اس دوران ممکنہ طور پر ہم اس ایپلی کیشن میں مزید خصوصیات کو بھی دیکھیں گے۔

This slideshow requires JavaScript.

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: