مائیکروسافٹ گیراج کی نیکسٹ لاک اسکرین ایپ ایک بہتر فنگرپرنٹ کی سپورٹ کے ساتھ اپ ڈیٹ کر دی گئی۔

مائیکروسافٹ نے آج اپنی گیراج (Garage) پراجیکٹ کی نیکسٹ لاک اسکرین (Next Lock Screen) ایپ کو ورژن 3.10 پر لاتے ہوئے اس کا ایک اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔ اینڈرائڈ کی اس ایپلی کیشن میں صارفین کو فروری میں فنگر پرنٹ ریڈر سپورٹ اور پھر مارچ میں فنگر پرنٹ اسکیننگ میں بہتری موصول ہوئیں، اور اب یہ اپ ڈیٹ مزید دیگر ڈیوائسز میں یہ خصوصیت لے کر آیا ہے۔

 تبدیلیوں کی مکمل فہرست ذیل میں ملاحظہ کریں:

  1. نئے استقبالیہ اسباق۔
  2. والیوم کنٹرول کو لاک سکرین کے اوپر دکھانے کی سپورٹ۔
  3. فنگر پرنٹ کے ذریعے دیگر بہت سے ڈیوائسز کو کھولنے کی سپورٹ۔
  4. GPU کی بہتر کارکردگی اور میموری کے استعمال میں کمی۔
  5. بگ اصلاحات

 نیکسٹ لاک اسکرین ایپ صارفین کو لاک سکرین سے منتخب ایپس اور سیٹنگز کی فوری رسائی اور اس کے ساتھ ساتھ لاک سکرین پر اپنی مرضی کے مطابق اطلاعات، لوگوں، موسم، کیلنڈر، اور دیگر کی اجازت دیتی ہے۔

مائیکروسافٹ گیراج پراجیکٹ کی ایپلی کیشنز iOS اور اینڈرائڈ پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں اور اب تک تقریبا 75 ہزار رویوز کے درمیان اوسطا 4.2 اسکور کے ساتھ ایک سے پانچ لاکھ تک کے درمیان ڈاؤن لوڈ کی جا چکی ہیں۔ ایرو (Arrow) لانچر ایپ تقریبا ایک لاکھ ڈاؤن لوڈ اور 4.3 کے اسکور کے ساتھ مقبول ہونے والی ایپ کی ایک اور مثال ہے۔

آپ یہاں کلک کر کے گوگل پلے اسٹور پر جا کر نیکسٹ لاک اسکرین کو ڈاؤن لوڈ یا اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading