مائیکروسافٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کر رہا ہے کہ اس کا ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم اور اس کے ساتھ آنے والی ایپس انکنگ (Inking) اور ڈرائنگ کی سپورٹ کے ساتھ ساتھ ایک بہترین ٹچ کے تجربے کی حامل ہوں۔ Maps کی ایپلی کیشن میں اس طرح کی صلاحیتوں کو دکھا گیا ہے، لیکن کل جاری ہونے والے تازہ ترین اپ ڈیٹ نے ان خصوصیات کو مزید وسیع کیا ہے اور صارفین کو اور بھی بہت کچھ کرنے صلاحیت دی ہے۔
آپ میں سے وہ لوگ جو ونڈوز 10 کا تازہ ترین ورژن نئی Maps ایپ کے ساتھ استعمال کر رہے ہیں، ان تمام نئی خصوصیات آزما سکتے ہیں۔ کمپنی نے پہلے سے بھی زیادہ قدرتی طریقے سے تعامل کرنے کے لئے ایپ کے اندر ٹچ اور پین کے تجربات کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔
صارفین اپنے پین کا استعمال کرتے ہوئے نقشے پر کچھ بھی بنا سکتے تھے اور دلچسپی کے مختلف مقامات پر اینوٹیشن بھی شامل کر سکتے تھے۔ لیکن اب وہ ٹچ یا پین کا استعمال کرتے ہوئے نقشے پر تیار راستے کے فاصلے کی پیمائش بھی کر سکتے ہیں۔ فوری اور سیدھی آسان لکیریں بنانے کے لئے رولر (ruler) ٹول کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ آخر میں، دو پوائنٹس کے درمیان نقشے پر تیار کی گئی لائنز کی مدد سے صارفین صحیح راستوں کی سمت، سفر کا دورانیہ اور دیگر کا تخمینہ لگا سکتے ہیں۔
اگرچہ یہ سب کی سب معمولی تبدیلیاں ہیں لیکن Maps ایپ کے صارفین کے لئے ایک بہتر تجربہ کی ضامن ہونگی، خاص طور پر اگر وہ سرفیس پین کے استعمال کا لطف اٹھانا چاہیں۔ تاہم اس پر بھی مائیکروسافٹ نے بس نہیں کیا اور Maps اپلی کیشن میں ایک نئے ڈیوائس کی سپورٹ بھی شامل کر دی جو ہے سرفیس ڈائل۔
سرفیس ڈائل اصلا سرفیس اسٹوڈیو ڈیسک ٹاپ پی سی کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا، لیکن یہ کسی بھی ونڈوز 10 پی سی کے ساتھ کام کر سکتا ہے۔ اب Maps ایپ کے صارفین بھی اس نئے ڈیوائس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اور نقشے کو گھمانے، زوم کرنے، یا آسانی کے ساتھ نقشے کی مرئیت کو تبدیل کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ رولر (ruler) کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی ڈائل کا استعمال کیا جا سکتا ہے جو “دونوں ہاتھوں کا استعمال کرتے ہوئے تعامل اور تخلیق کرنے کے عمل کو اور زیادہ قدرتی بناتا ہے”۔
جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، آپ ابھی Maps کے اس تازہ ترین ورژن میں فراہم کردہ ان تمام نئی خصوصیات کو آزما سکتے ہیں اور اگر آپ کے پاس مائیکروسافٹ کے سرفیس ڈائل جیسے فینسی اکسیسری ڈیوائسز نہیں ہیں تو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ تمام خصوصیات آپ کی انگلی یا ایک ماؤس کے ساتھ بھی اچھی طرح کام کرتی ہیں۔