خبردار: سستے بجٹ کے اینڈرائڈ فونز باقاعدگی کے ساتھ ذاتی قابل شناخت کا ڈیٹا چین بھیجتے ہوئے پائے گئے۔

گزشتہ ایک سال سے ذیادہ کے دوران تقریبا ایک ارب صارفین کو اینڈرائڈ کی سیکورٹی کی کمزوریوں سے متاثر پایا گیا ہے اور گوگل ماہانہ اپ ڈیٹ کے ذریعے ان کمزوریوں کو دور کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ تاہم وہ موبائل فونز مینوفیکچررز شاید گوگل کے لئے ان چیزوں کو مزید مشکل بنا سکتے ہیں جو مبینہ طور پر اپنے ڈیواسز میں ان چور دروازوں کا اضافہ کر رہے ہیں جو خفیہ طور پر آپ کے فونز کے اعداد و شمار چین میں موجود سرورز کو بھیج رہے ہیں۔

سیکورٹی فرم کرپٹو وائر (Kryptowire) کی طرف سے شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، امریکی کمپنی BLU کے بنائے ہوئے کچھ اسمارٹ فونز میں شنگھائی ایڈپس ٹیکنالوجی (Shanghai Adups Technology) کی بنائی ہوئی ایک ایپلی کیشن پائی گئی ہے جو صارفین کی ٹیکسٹ پیغامات، موجودہ لوکیشن اور کال لاگز جیسے ڈیٹا کی معلومات ہر 72 گھنٹے چینی سرورز پر منتقل کر رہے تھے۔

ایڈپس (Adups) کی ویب سائٹ بتاتی ہے کہ وہ 200 ملین سے زائد اسمارٹ فونز کے ساتھ فرم ویئر اوور دی ائیر (FOTA) اپ ڈیٹ فراہم کرنے والی ان بڑی فرمز میں سے ایک ہیں جس کے آن ائیر اپڈیٹ کے نظام کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے اسمارٹ فونز اپ ڈیٹ ہوتے ہیں۔ ان کی مانیٹرنگ ایپلی کیشن کے صارفین کی تعداد 700 ملین کے قریب ہے۔ یہ بات واضح نہیں ہے کہ کیا کمپنی منتقل شدہ اعداد و شمار کا استعمال تشہیری مقاصد یا ریاست کی سپانسر شدہ نگرانی کے لئے کر رہی ہے، لیکن اس طرح کی ذاتی معلومات اور اعداد و شمار کا جمع کرنا تمام صارفین کے لئے کافی تشویش کی بات ہے۔

اس سلسلے میں کرپٹو وائر، BLU کمپنی کا ایک بیان حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، جو ان مینوفیکچررز میں سے ایک ہے جن کے ڈیوائسز پر یہ پروگرام پایا گیا ہے۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا:

BLU نے اپنی ان مصنوعات کی نشاندہی کر لی ہے اور فوری طور پر ایک تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن کی وجہ سے ہونے والا ایک حالیہ سیکورٹی کا مسئلہ حل کر دیا ہے جو ایک محدود تعداد میں BLU موبائل ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے ٹیکسٹ پیغامات، کال لاگز اور کانٹیکٹس کی شکل میں غیر مجاز ذاتی ڈیٹا جمع کرتے ہوئے پائی گئی تھی۔

امریکہ میں ایڈپس (Adups) کے ایک نمائندے کے مطابق، یہ سافٹ ویئر غلطی سے BLU اسمارٹ فونز پر بھیج دیا گیا تھا اور جو صرف چین اسپیمرز (spammers) کی نشاندہی کے مقصد سے استعمال کیا جانا تھا۔ اگرچہ BLU نے اب اس مسئلہ کا سدباب کر دیا ہے، لیکن صارفین کو سستے بجٹ کے اسمارٹ فونز کو خریدتے وقت ان میں موجود خطرات سے آگاہ ہونا چاہئے اور یہ کہ ان ڈیوائسز کے لئے شاذ و نادر ہی کوئی اپ ڈیٹ جاری کیا جائے۔ اس کے علاوہ BLU کے زیادہ تر فونز چینی OEMs کے تیار کردہ ہیں، جو اس طرح کے چور دروازوں پر مشتمل ہوسکتے ہیں اگر ان کی کوالٹی اشورینس کی ٹیموں کی طرف سے ان کی اچھی طرح جانچ پڑتال نہیں کی جاتی ہے۔

تبصرہ کریں

%d