ایپل کی اگلے سال تین نئے آئی فونز کے اجراء کرنے کی افواہ سرگرم، جس میں سے ایک OLED اسکرین کے ساتھ ہو گا۔

ایک لمبے عرصے سے ہم سنتے آ رہے ہیں کہ ایپل اگلے سال آئی فون کے ماڈل کی لائن کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ان ڈیوائسز کو ایک بالکل نئے ڈیزائن اور انقلابی خصوصیات کے ساتھ لے کر آئے گا۔ اب، ایک معتبر رپورٹ نے اس افواہ پر تھوڑی اور روشنی ڈالتے ہوئے بتایا ہے کہ 2017 میں ان ڈیوائسز کو لے کر ایپل سے کیا توقعات کی جا سکتی ہیں۔

ایک طویل عرصے سے یہ افواہیں سرگرم ہیں کہ ایپل نے اگلے سال اپنے کم از کم کچھ ڈیوائسز کے لئے OLED پینلز اپنانے کی طرف اشارہ کیا ہے، اور KGI سیکورٹیز کی طرف سے ایک نئی رپورٹ نے اس خیال کو اور مضبوط کیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو بھیجے گئے نوٹ کے مطابق، KGI کے تجزیہ کار یہ سمجھتے ہیں کہ 2017 میں ایپل مختلف ترتیبوں اور قیمتوں کے ساتھ تین نئے آئی فونز لانچ کرے گا۔ اس کے مطابق، کمپنی کے نئے آئی فونز کی لائن اپ کچھ اس طرح ہو سکتی ہے:

  • 7 انچ آئی فون ماڈل LCD اور واحد کیمرے کے ساتھ
  • 5 انچ آئی فون ماڈل LCD اور ڈبل کیمرے کے ساتھ
  • 5 انچ آئی فون ماڈل OLED ڈسپلے اور ڈبل کیمرے کے ساتھ

تمام نئے فونز ایک بالکل نئے ڈیزائن کے ساتھ، ممکنہ طور پر ایک مکمل گلاس باڈی پر مشتمل خاصیت کے ساتھ ہوں گے جو آخری بار گزشتہ آئی فون 4 کے ماڈل میں دیکھا گیا تھا۔ ان فونز میں وائرلیس چارجنگ، انتہائی مختصر بارڈرز والی اسکرین، اور بغیر کسی ہوم بٹن کے ساتھ جیسی ممکنہ خصوصیات کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جس میں سے اس وقت کسی کی بھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

آئی فون کے لئے ایک OLED اسکرین کی شمولیت اس وقت ایک بہت ہی دلچسپ اور قابل فہم امکان ہے، اور قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ اس سے ایک نیا اعلی درجے کا فون اور بھی زیادہ قیمت کے ساتھ وجود میں آ سکتا ہے۔

ہم اس وقت آئی فون 8 ماڈلز یا جو بھی ان ڈیوائسز کا نام ہو گا، کی متوقع لانچ سے ایک سال کی دوری پر ہیں اور 2017 میں داخل ہونے کے بعد لازمی طور پر ہمیں ان ڈیوائسز کے بارے میں اور بھی بہت کچھ سننے کو ملے گا۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: