مائیکروسافٹ نے وژوئل اسٹوڈیو موبائل سینٹر متعارف کرا دیا جو موبائل ایپلی کیشنز کی ٹیسٹنگ مزید آسان بنا دے گا۔

میک کے لئے وژوئل اسٹوڈیو کے ساتھ ساتھ، مائیکروسافٹ نے موبائل سینٹر کے نام سے ایک نیا وژوئل سٹوڈیو کا پراڈکٹ متعارف کرا دیا۔ وژوئل اسٹوڈیو موبائل سینٹر Android اور iOS ایپلی کیشن ڈویلپرز کے لئے موبائل ایپلی کیشن کی ٹیسٹنگ آسان بنائے گا۔ یہ سروس GitHub کے ساتھ بھی رابطہ قائم کر سکتی ہے جس سے ڈویلپرز اپنی ایپلی کیشن کا GitHub کے ذخیرہ گاہ کے ساتھ بہت آسانی سے استعمال کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ ایک بار سیٹ اپ کرنے کے بعد ڈویلپرز آسانی سے کلاؤڈ پر موبائل سنٹر سے Android اور iOS کے لئے ایپس کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد وہ ٹھیک وہیں سے ایپس کی جانچ بھی کر سکتے ہیں جو کہ بہت عمدہ فیچر ہے۔ ایپس کی جانچ ایک بہت آسان عمل ہے جس میں ڈویلپرز دیکھ سکتے ہیں کہ ان کی ایپلی کیشن کس طرح سے نظر آ رہی ہے چاہے وہ کسی بھی پلیٹ فارم کی سپورٹ کر رہے ہوں۔

mobile_center_for_visual_studio_1.png

اہم بات یہ ہے کہ موبائل سینٹر کے ساتھ ایپس کی ڈسٹری بیوشن بہت آسان ہے جو ڈویلپرز کو سیدھا GitHub سے سروس کے ذریعے ان کی ایپلی کیشن کے نئے ورژن کی ریلیز کے قابل بناتی ہے۔ یہ سروس حادثے کی رپورٹوں اور ایپلی کیشن کے بارے میں دیگر تجزیات بھی فراہم کرتی ہے جو ایپلی کیشن کو ڈی بگ کرنا اور مسائل کو تلاش کرنا بہت آسان بناتا ہے۔ ڈویلپرز اپنے صارفین کے بارے میں مزید تفصیلات دیکھنے کے لئے بھی تجزیاتی ڈیٹا استعمال کر سکتے ہیں – مثال کے طور پر، وہ معلوم کر سکتے ہیں کہ ان کی ایپ کے لئے کون سے ڈیوائسز سب سے زیادہ استعمال کئے جا رہے ہیں۔

یہ سروس فی الحال Android اور iOS کی سپورٹ کرتی ہے، لیکن مستقبل قریب میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ Windows 10 کی ایپلی کیشنز کی سپورٹ بھی کرے۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading