تقریبا ایک ماہ قبل، مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 پر اپنی ڈیفالٹ فوٹوز ایپ کا ایک کافی خوبصورت اپ ڈیٹ جاری کیا تھا جس میں اس نے نئی انکنگ (inking) کی خصوصیات اور فلٹرز کو متعارف کرایا تھا، جو اس وقت صرف انسائڈر پریویو کے صارفین کے لئے دستیاب تھا – اور آج، مائیکروسافٹ نے فوٹوز ایپ کا یہ اپ ڈیٹ ونڈوز 10 کے ان تمام صارفین کے لئے جاری کرنا شروع کر دیا جو اس وقت ونڈوز 10 کا اینیورسری اپ ڈیٹ چلا رہے ہیں۔ فوٹوز ایپ کا یہ تازہ اپ ڈیٹ انکنگ کی سپورٹ لے کر آیا ہے جو بنیادی طور پر صارفین کو ان کی تصاویر کے اوپر کسی بھی قسم کی ڈرائنگ کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔
فوٹوز ایپ کے اس اپ ڈیٹ میں اپنی تصاویر کو مزید چٹ پٹا بنانے کے لئے نئے فلٹرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ یہ دو اہم خصوصیات اس تازہ اپ ڈیٹ کا حصہ ہیں، جو اس ایپ کو ورژن 16.1111.10000.0 پر لے آیا ہے۔