مائیکروسافٹ نے باضابطہ طور پہ میک (Mac) کے لئے وژوئل اسٹوڈیو کا اعلان کر دیا۔

کچھ ہی دن پہلے پتا چلا تھا کہ مائیکروسافٹ میک (Mac) کے لئے وژوئل اسٹوڈیو جاری کرنے جا رہا ہے اور اب اپنے ڈویلپرز کے لئے منعقدہ کنیکٹ (Connect) ایونٹ میں آج مائیکروسافٹ نے باضابطہ میک کے لئے وژوئل اسٹوڈیو کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کا نیا انٹیگریٹڈ ڈیویلپمنٹ انوائرنمنٹ Xamarin اسٹوڈیو پر مبنی ہے، لیکن اس کا UX ونڈوز پر وژوئل اسٹوڈیو سے کافی حد تک متاثر ہے۔

ایک وژوئل اسٹوڈیو پراڈکٹ کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے، اس کا انٹیلی سینس (Intellisense) اور ری فیکٹرنگ (refactoring) روزلن کمپائلر پلیٹ فارم استعمال کرتا ہے۔ اور یہ Xamarin اور ڈاٹ نیٹ کور ایپس کے لئے ایک ہی ڈی بگر انجن، اور Xamarin.iOS اور Xamarin.Android  کے لئے ایک ہی ڈیزائنرز کا استعمال کرتا ہے۔ فی الحال یہ وژوئل اسٹوڈیو کے تمام پراجیکٹس کی اقسام کی سپورٹ نہیں کرتا، لیکن اگر آپ کے پاس MacOS اور ونڈوز پر ٹیم کے ارکان ہیں، یا آپ دونوں OSes کے درمیان سوئچ کرتے ہیں تو آپ بغیر کسی رکاوٹ کے کسی بھی پلیٹ فارم میں اپنے پراجیکٹس کا اشتراک کر سکتے ہیں۔ میک کے لئے وژوئل اسٹوڈیو ایگزامرن کے ذریعے iOS، اینڈرائڈ اور میک کی ڈیویلپمنٹ، اور ڈاٹ نیٹ کور کے ازیور کے ساتھ انضمام کے ذریعے سرور ڈیویلپمنٹ کی سپورٹ کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ C # اور F # زبانوں میں ڈیویلپمنٹ کی سپورٹ بھی کرتا ہے۔

میک کے لئے وژوئل اسٹوڈیو اوپن سورس مونوڈیویلپ IDE پر مبنی ہے اور یہ ایک بہت عمدہ قابل توسیع ماڈل کا حامل ہے۔ ڈویلپرز اپنی فنکشنالیٹیز کو شامل کرنے کے لئے سادہ ایڈیٹر سے لے کر مکمل طور پر نئی زبانیں اور پراجیکٹس کی مختلف اقسام کا استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ میک کے لئے وژوئل اسٹوڈیو کا پریویو یہاں سے آج ہی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: