اب آپ اکاؤنٹ بنائے بغیر بھی اسکائپ استعمال کرنا شروع کر سکتے ہیں۔

،مائیکروسافٹ نے آج اسکائپ پر ایک نئی خصوصیت کا اعلان کیا ہے جو اسکائپ پہ بات چیت کو پہلے سے بھی زیادہ آسان بنا دے گی جس میں آپ اکاؤنٹ بنائے بغیر یا اسکائپ کلائنٹ ڈاؤن لوڈ کئے بغیر کسی کے بھی ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔ ایک مہمان کے طور پر اسکائپ میں شامل ہونے سے، صارفین فوری طور پر کسی بھی پریشانی کے بغیر چیٹ،  وائس کال یا ویڈیو کال کر سکتے ہیں۔

ذیل میں ملاحظہ کریں کہ یہ سہولت کس طرح استعمال کی جا سکتی ہے:

  • پہلے اپنے ویب براؤزر سے Skype.com پر جائیں، پھر  "Start a Conversation” کا بٹن دبایئں اور اپنا نام ٹائپ کریں۔
  • اس کے بعد آپ کو ایک منفرد کنورسیشن لنک (conversation link) فراہم کیا جائے گا۔
  • آپ اس لنک کو انفرادی طور پر یا ایک گروپ کے طور پر اپنے رابطے کے لوگوں (Contacts) سے ای میل یا سوشل نیٹ ورک کے ذریعے شیئر کر سکتے ہیں۔
  • اس لنک پر کلک کرتے ہی وہ فوری طور پر آپ کی گفتگو میں آپ کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔ وہ بھی اسکائپ فار ویب کا استعمال کرتے ہوئے ایک مہمان کے طور پر شامل ہو سکتے ہیں۔

ویب کے لئے اسکائپ انفرادی اور گروپ انسٹینٹ میسیجنگ، وائس اور ویڈیو کالز، اسکرین شیئرنگ اور فائل شیئرنگ سمیت کئی خصوصیات کی سپورٹ کرتا ہے۔ مائیکروسافٹ نے خاص طور پر توجہ دلائی کہ آپ چیٹ کرنے کے لئے 300 افراد اور وائس یا ویڈیو کال کرنے کے لئے 25 لوگوں کو مدعو کر سکتے ہیں، اور وہ بھی بالکل مفت۔

ایک مہمان کے طور پر اسکائپ کا استعمال کرتے ہوئے آپ کی کنورسیشن چوبیس گھنٹے کے لئے رہے گی۔ اس نئے فیچر کو آزمانے کے لئے Skype.com پر جائیں۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading