واٹس ایپ نے ونڈوز فون کے لیے اپنی ایپ کا بہت سی نئی خصوصیات کے ساتھ اپ ڈیٹ جاری کر دیا۔

واٹس ایپ نے اپنی ونڈوز فون ایپلی کیشن کے لئے ایک نیا اپ ڈیٹ جاری کیا ہے جو اسے ورژن 2.16.288 پر لے آیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ نے ان تمام خصوصیات کو موجودہ واٹس ایپ کلائنٹ کے مرکزی دھارے میں شامل کر دیا ہے جنہیں ہم beta ٹیسٹنگ کے مرحلے میں دیکھتے آ رہے ہیں۔

اس اپ ڈیٹ میں ویڈیو کالز کی سپورٹ، اسنیپ چیٹ کی طرز پہ تصاویر کو شیئر کرنے سے پہلے ان میں ڈرائنگ کرنا، ایموٹ آئکنز شامل کرنا اور تصاویر کے اوپر ٹیکسٹ ٹائپ کرنا، اور اس کے علاوہ دیگر یوزر انٹرفیس کی اصلاحات شامل ہیں۔

whatsapp_inking_1

اس کے علاوہ یقینا اس اپ ڈیٹ میں معمول کے بگ فکسز اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے دوسری اصلاحات بھی شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

%d