ماضی کی دفن شدہ نوکیا کی مون ریکر ونڈوز اسمارٹ واچ کی ایک عملی ویڈیو۔

حالانکہ مائیکروسافٹ بینڈ (Band) ونڈوز فون کے صارفین کے لئے بنیادی ویئر ایبل (wearable) ڈیوائس ہے، لیکن کسی زمانے میں نوکیا کی طرف سے ایک ویئر ایبل ڈیوائس کی تیاری ہو رہی تھی جس کا خفیہ نام مون ریکر (Moonraker) تھا۔ یہ ڈیوائس بھی کچھ دوسرے ڈیوائسز کی طرح نوکیا کے موبائل ڈویژن کی مائیکروسافٹ کو فروخت کا شکار ہو گیا تھا اور بالآخر مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی منسوخ کر دیا گیا تھا، اور اب “کیا یہ بھی ہو سکتا تھا؟” کے دائرے میں آ گیا۔

یہ اسمارٹ واچ ڈیوائس ماضی میں مختلف شکلوں کے پروٹوٹائپ میں لیک ہوتا رہا، لیکن آج ایک وڈیو میں اس کا پروڈکشن ڈیوائس، جو مکمل طور پر ایک پلاسٹک کی چادر میں بند ہے، منظر عام پہ آیا ہے جس میں عملا اس اسمارٹ واچ کے فیچرز کو کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس اسمارٹ واچ کا یوزر انٹرفیس سوائپ-بیسڈ (swipe-based) تھا جس میں اوپر اور نیچے سوائپ کرنے سے ایپلی کیشنز اور نوٹیفیکیشنز نظر آتی تھی۔ دیگر خصوصیات میں ہوم اور اسٹینڈ بائی سکرین کے درمیان سوئچنگ کے لئے ایک فزیکل بٹن، اور اسکرین پر ایک طویل پریس سے تازہ ترین اطلاعات کی نمائش جب ڈیوائس اسٹینڈ بائی موڈ میں ہو، شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین یہ بھی منتخب کرنے کے قابل ہوتے کہ کون سی ایپلی کیشنز وہ سے اطلاعات موصول کر سکتے ہیں۔

اس اسمارٹ واچ کو ایپلی کیشنز کے حصول کے لئے ایک مارکیٹ پلیس، لاتعداد وال پیپرز اور ترتیب کے قابل گھڑی کی مختلف شکلوں کے ساتھ آنا تھا۔ اس کے علاوہ اس میں ای میل، فون کالز، پیغام رسانی کی حمایت، اور یہاں تک کہ ایک فون کے کیمرے کے ریموٹ کنٹرول کے طور پر بھی کام کرنے جیسے فیچرز ہوتے۔ فیس بک اور مکس ریڈیو کے ساتھ انضمام کے ساتھ ساتھ، مرضی کے مطابق گھڑی کے چہرے اور مختلف رنگ کے پٹوں کو بھی اس کی تعمیر میں شامل کیا گیا تھا۔

اگرچہ اس کے اصل ڈیزائن میں بہت سی فٹنس ٹریکنگ کی خصوصیات شامل نہیں تھی، جو موجودہ نسل کے ڈیوائسز کے لئے ایک اہم توجہ کا باعث ہیں، اس کے باوجود یہ اسمارٹ واچ معقول طور پر قابل عمل لگتی ہے۔

 اب اس ڈیوائس پر سوگ منانے کا کوئی فائدہ تو نہیں ہے، لیکن یہ ممکن ہے کہ ہم دوبارہ ونڈوز فون کے لئے اسمارٹ واچ  پھر کبھی نہیں دیکھ سکیں گے، خاص طور پر مائیکروسافٹ بینڈ 3 کی منسوخی کی افواہ بعد، تو ذیل میں دی گئی وڈیو پہ ذرا ایک اچھی نظر ڈالئے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: