لیک ہونے والے ڈیل اسٹیک (Stack) کی ایک اور نئی تصویر – اس بار ایک ڈاکنگ اسٹیشن کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

ایون بلاس کے ٹویٹ کے بعد سے ڈیل اسٹیک کو لے کر ونڈوز فون کے پرستاروں میں ایک ہلچل مچی ہوئی ہے جس میں اس موبائل ڈیوائس کا انکشاف کرتے ہوئے اسے ایک سے زیادہ مختلف زاویوں سے دکھایا گیا ہے۔ بعد میں، مزید تفصیلات کا انکشاف کیا گیا اور ہم نے دیکھا کہ اس پراسرار ڈیوائس کو بنانے والا ڈیل (Dell) تھا۔ اور اب ہمیں اس ڈیوائس کی ایک اور تصویر اس کے ایک اور پہلو کے ساتھ دکھائی گئی ہے جس میں ڈیل کے اس اسٹیک فون کو ایک کنٹینیوئم انیبلڈ (Continuum-enabled) ڈاکنگ اسٹیشن سے منسلک دکھایا گیا ہے جو بذات خود موبائل ڈیوائس کے مقابلے میں ایک زیادہ حقیقت پسندانہ رینڈر لگتا ہے۔

دونوں ڈیوائسز ڈیل کے ہمیشہ کی طرح کے ہارڈ ویئر ڈیزائن میں پوری طرح فٹ بیٹھتے ہیں۔ یہاں تعجب کی بات یہ ہے کہ ڈاک کی ایک طرف پر ایک آڈیو جیک اور پیچھے کی طرف صرف ایک کیبل نظر آ رہی ہے۔

ابھی یہ نہیں معلوم کہ اس کا کیا مطلب ہے اور اس میں دوسری کیبلز کیوں منسلک نہیں ہیں، لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جس ڈیپارٹمینٹ نے یہ رینڈر بنایا ہے وہ اس ڈیوائس کو صرف زیادہ خوبصورت ظاہر کرنا چاہتا تھا اور اس وجہ سے انھوں نے اس میں صرف ایک کیبل دکھائی جبکہ اس ڈاک میں مزید پورٹس بھی شامل ہوں۔

یہ ڈاکنگ ڈیوائس صارفین کو ان کا پورا پروفیشنل ماحول اپنے ساتھ لے جانے، اور جب دفتر میں موجود ہوں تو ان کو بڑی سکرین اور کی بورڈ تک رسائی کی صلاحیت دیتا۔ ٹیلیفون کی خصوصیات کو اسکائپ کی طرح کی وی اوآئی پی (VOIP) ایپس کے ذریعے منظم کیا گیا ہوتا جو اس ڈیوائس کو ہر طرح کی ضرورت کے کام کے لئے ایک مکمل ڈیوائس بناتا۔

dell_stack_plus_dock

اوپر دی گئی تصویر میں ظاہر ہوتا ہے کہ یہ موبائل ڈیوائس کس قدر پتلا ہے۔ ڈیل کے اس ہینڈسیٹ کو ایک انٹیل کیبی لیک موبائل پروسیسر کے ساتھ مکمل ونڈوز 10 پر چلانے کی توقع تھی، اس لئے ہمارے اندازے کے مطابق ڈاکنگ اسٹیشن میں نظر آنے والا دوسرا شگاف (slot) ایک اضافی بیٹری کے لئے ہو سکتا ہے۔

اس موبائل ڈیوائس کو 6.4 انچ سے 7 انچ کی مکمل ایچ ڈی اسکرین کے ساتھ ایک منی ٹیبلٹ یا فیبلٹ کی طرز پہ ایک ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ کی طرح کا تجربہ دینے کے لئے 4GB سے 8GB کے درمیان تک کی رام اور 128GB اور 256GB کی سٹوریج کے ساتھ ایک طاقتور  ڈیوائس طور پر تصور کیا گیا تھا۔

2014 میں توقع کی گئی تھی کہ اس ڈیوائس کو 2017 میں لانچ کیا جائے گا لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ فی الحال یہ منصوبہ کسی ناگزیر وجہ کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اس موبائل ڈیوائس کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ہمارے سابقہ آرٹیکلز پڑھیں۔

تبصرہ کریں

%d