مائیکروسافٹ نے نئی ویڈیوز میں سرفیس ڈائل کی مزید نئی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مائیکروسافٹ کا سرفیس اسٹوڈیو ابھی تک دستیاب نہیں ہو سکا ہے، لیکن فرم نے سرفیس کو چاہنے والوں کی بھوک کم کرنے کے لئے یو ٹیوب پر ویڈیوز کی ایک بھرمار جاری کی ہے۔

اس سے قبل مائیکروسافٹ مختصر طور پر سرفیس اسٹوڈیو پر Sketchable اور Drawboard PDF جیسی ایپس دکھا چکا ہے جبکہ نئے ویڈیوز یہ دکھانے کے لئے اپ لوڈ کئے گئے ہیں کہ سرفیس اسٹوڈیو کتنی اچھی طرح ونڈوز 10 لئے بنائی گئی مختلف ایپس کے ساتھ کام کرتا ہے۔ ان وڈیوز میں خاص طور پہ سرفیس ڈائل قابل توجہ ہے – مائیکروسافٹ نے سرفیس اسٹوڈیو کے ساتھ باہمی تعامل کے ایک نئے موڈ کی ابتداع کی – آئس ہاکی کی بال سے مشابہت رکھنے والا سرفیس ڈائل۔ سرفیس ڈائل ایک ایسا ٹول ہے جسے مختلف ایپس میں UI کے آپشنز کو ظاہر کرنے کے لئے سرفیس سٹوڈیو کی سکرین پر رکھا جا سکتا ہے، اسے ریڈیل مینوز انٹرفیس کے لئے بنایا گیا ہے جسے مائیکروسافٹ ونڈوز 8 اور 8.1 کے وقت میں ون نوٹ میں تیار کر رہا تھا۔ حالانکہ سرفیس اسٹوڈیو ایک حیرت انگیز ڈیوائس ہے، لیکن ہم کہہ سکتے ہیں کہ بلاشبہ سرفیس ڈائل شو کا ایک حقیقی ستارہ ہے۔ آخرکار آل ان ون ڈیوائسز کی تو اس وقت بھرمار ہے، لیکن سرفیس ڈائل اپنی نوعیت کا پہلا ڈیوائس ہے۔

وڈیوز میں دکھائی جانے والی ایپس میں Sketchable، StaffPad، اور Drawboard PDF  شامل ہیں. ذیل میں دی گئی ویڈیوز چیک کریں:

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: