ای وی لیکس کے لیک کردہ ڈیل کے انٹیل بیسڈ ونڈوز 10 موبائل کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔ ڈیوائس کا کوڈ نام “Dell Stack” تھا۔

اس سال کے شروع میں ای وی لیکس کے ایون بلاس نے ونڈوز فون پرستاروں سے وعدہ کیا تھا کہ کچھ ایسا آنے والا ہے جو ان کے ہوش اڑا دے گا، اور ڈیل “Dell Stack” کے انکشاف کے ساتھ شاید ایسا ہو بھی گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے، ایک نامعلوم ونڈوز 10 موبائل ڈیوائس کی تصاویر لیک ہوئی تھی جس کی بعد میں ایک ڈیل ونڈوز 10 موبائل ڈیوائس کے طور پہ شناخت ہوئی۔ اب اس ڈیوائس کا نام بھی سامنے آ گیا ہے – ڈیل اسٹیک۔ ایچ پی فالکن (X3) اور Cityman/Talkman (950/XL) کی طرح، Stack اس کا اصل نام نہیں ہے، یہ صرف اندرونی منصوبے کے نام ہے۔ وینچر بیٹ کے ایون بلاس کی ایک رپورٹ کے مطابق اسٹیک ڈیوائسز کا ایک ایکو سسٹم تھا – یا اسٹیک 6.4 انچ کی مکمل ایچ ڈی اسکرین پر مبنی منی ٹیبلیٹ / فیبلیٹ اسٹائل کا ایک ڈیوائس تھا جو ایک ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ کی طرح کے تجربہ کے لئے ایک حکمت عملی تھی۔

لیکن کیسے؟ مائیکروسافٹ کا کنٹینیوئم، ایک ایسی خصوصیت جو بلڈ 2015 ء میں متعارف کرائی گئی تھی اور 950 اور 950 XL کے ساتھ اس کی شروعات کی گئی تھی، ان آلات کے درمیان محور رہا ہوگا۔ یاددہانی کے لئے یہ بتاتے چلیں کہ کنٹینیوئم ایک کیبل یا وائرڈ ڈاک یا پھر وائرلیس میراکاسٹ کے ذریعے استعمال کرتے ہوئے ایک ونڈوز 10 موبائل ڈیوائس کو ایک موبائل ڈیوائس کی اسکرین سے ایک بڑی اسکرین پر توسیع کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔ پھر اس ڈیوائس کو ونڈوز RT کی طرح ایک لائٹ PC کا تجربہ حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ اس پر ونڈوز 10 ڈیسک ٹاپ (ایک x86) کی ایپلی کیشنز چلانے کے قابل نہیں ہوں گے، لیکن آپ کو اس پر ونڈوز 10 یونیورسل ایپس کی سپورٹ حاصل ہو گی، مائکروسافٹ ورڈ میں دستاویزات میں ترمیم کی صلاحیت ہو گی، ون نوٹ میں نوٹ بکس کی تخلیق اور ونڈوز اسٹور میں موجود بہت سی یونیورسل ونڈوز فائل منیجر ایپس میں سے کسی ایک کے ساتھ فائلوں کو مینیج کرنے کی صلاحیت بھی ہو گی۔

ایون بلاس نے مزید بتایا کہ ڈیوائس ڈاک ہونے کے بعد مکمل ونڈوز 10 کو چلانے کے قابل ہو گا جو اسے ونڈوز فونز اور دوسرے عام موبائل ڈیوائسز میں ایک منفرد ڈیوائس بنائے گا۔

ایسا خیال کیا جا رہا تھا کہ اس ٹیبلیٹ کو انٹیل کے موبائل ڈویژن کے ختم ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا، جبکہ وینچر بیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پہلی دفعہ میں اس ڈیوائس کا رویو انٹیل کے موبائل پروسیسرز کی بنیاد پر نہیں کیا گیا تھا، بلکہ اس کی بجائے انٹیل کے کیبی لیک پروسیسرز پر چلایا گیا تھا جو ونڈوز 10 موبائل پر ایک حقیقی لیپ ٹاپ کی طرح کا تجربے لایا ہو گا۔ یہ ڈیوائس 4GB سے 8GB کے درمیان تک کی ریم (جو اس وقت کسی بھی موبائل ڈیوائس پر سب سے پہلے ہوتی) اور 128GB سے 256GB کے درمیان تک کی سٹوریج پر مشتمل ہوتا. اس ڈیوائس کی ایک دوسری نسل کی منصوبہ بندی بھی تھی جو HP ایلیٹ X3 کی طرح ایک طویل مدت کی حکمت عملی تھی۔

hp_elite_x3_1

یہ ڈیوائس کانسیپٹ میں HP ایلیٹ X3 سے بہت ملتا جلتا ہے۔ البتہ HP ایلیٹ X3 کے اندر ایک انٹیل پروسیسر کے بجائے ایک طاقتور سنیپ ڈریگن 820 ہے۔ ڈیل کے اسٹیک کی طرح، اس کے ساتھ بہت ساری اکسیسوریز ہیں اور اسے ایک ایسا مستقبل کا ڈیوائس کہا جا سکتا ہے جس کا مقصد جدید ڈیوائسز کے تصورات، کلا‎ؤڈ اور دیگر ڈیوائسز اور اسکرینوں کے درمیان کمپیوٹنگ کے فاصلے مٹانا ہے۔ مائیکروسافٹ کا کنٹینیوئم بھی ایسا ہی کرنے کی ایک کوشش ہے، اور مستقبل میں ونڈوز 10 موبائل اپ ڈیٹس کی ریلیز کے ساتھ ہونے والی کنٹینیوئم کی اصلاحات کے منصوبوں کو دیکھتے ہوئے یقینی طور پہ کہا جا سکتا ہے کہ مائیکروسافٹ کا موبائل کمپیوٹنگ کے دور کی اس اگلی شفٹ میں داخل ہونے میں کلیدی کردار ہو گا۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: