ای وی لیکس کے انکشاف کئے جانے والے انٹیل "ونڈوز فون” کی ڈیل کے ایک منی ٹیبلٹ کے پروٹوٹائپ کے طور پر شناخت ہو گئی جس میں فون کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

ہمارے بہت سے قارئین کا خواب ہے کہ ایک  x86بیسڈ ونڈوز 10 فون ہو جو UWP ایپس کے ساتھ موبائل کے طور پر بھی اور ڈاک ہونے کے بعد ایک مکمل ونڈوز ڈیسک ٹاپ کے تجربے کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکے۔

ایسا لگتا ہے کہ کسی نے نہیں سوچا ہو گا کہ یہ سب کچھ ایک مکمل  تخیل پر مبنی تھا، لیکن Thurrott.com کے بریڈ سیمس نے ایون بلاس کی طرف سے لیک ہونے والے اوپر دکھائے گئے ڈیوائس کا انکشاف کیا ہے، جو ڈیل کمپنی کا ایک ابتدائی پروٹوٹائپ ہے جس میں مکمل ونڈوز 10 ایک اسمارٹ فون فارم فیکٹر میں چل رہی ہے، لیکن سیلولر کنیکٹیوٹی کے ساتھ، اس فون کے لیے کنٹینیوئم کے ابتدائی ورژن اور مکمل ڈیسک ٹاپ کی فعالیت کے قابل بنانے کے لئے ایک لیپ ڈاک کا استعمال بھی دکھایا گیا ہے۔

dell_windows_10_phablet_prototype

انہوں نے بتایا کہ اس ڈیوائس کی تیاری ختم کر دی گئی تھی جب انٹیل نے اپنی ایٹم پراسیسرز کی رینج کو ختم کیا تھا لیکن اس ڈیوائس کے لیک ہونے کے ساتھ ہم بہت زیادہ چاہے جانے والے سرفیس فون کے خیال کو دوبارہ زندہ ہوتے ہو‏ئے دیکھ رہے ہیں۔

کیا ہمارے قارئین کو لگتا ہے اس خیال پر واپس جانے کا وقت آ گیا ہے؟ ہمیں ذیل میں بتائیں۔

تبصرہ کریں