ونڈوز RT اور ونڈوز فون کی ناکامی کو دیکھا جائے تو مائیکروسافٹ ARM چپس کو لے کے بہت جدوجہد کرتا آ رہا ہے۔ لیکن اگر انٹیل ہارڈ ویئر کی بات آئے تو وہ اپنی بڑے پیمانے پر x86 ایپلی کیشنز کو لے کے بہت کچھ بہتر کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔
اس بات کو لے کے بہت سے لوگوں نے مائیکروسافٹ کو یہ تجویز کیا کہ ونڈوز موبائل کو ختم کر کے اس کی جگہ ونڈوز 10 کو موبائل پر X86 چپس کے ساتھ چلایا جائے، لیکن بہت سے نقادوں کا کہنا تھا کہ یہ ناممکن ہے، باوجود اس کے کہ ماضی میں چند انٹیل پاورڈ اینڈرائڈ فونز آ چکے ہیں۔
لیکن حال ہی میں ای وی لیکس کے ایون بلاس نے ایک تصویر ٹویٹ کی ہے جس کو لے کے شبہ کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک انٹیل پاورڈ ونڈوز فون کے ڈیزائن کا تصور (کانسیپٹ) ہو سکتا ہے جو کہ ان کے ٹویٹ کے مطابق ایک لیپ ٹاپ کلاس انٹیل پروسیسر (جو کہ ایٹم پروسیسر نہیں ہے) پر چلتا ہے۔
تاہم کئی طریقے استعمال کرنے کے باوجود یہ فیچر ونڈوز موبائل پر ضائع ہوتا رہے گا، جب تک فونز کے لیے کنٹینیوئم کو مزید کارآمد نہیں بنایا جائے گا جس سے صارفین کو اپنا فون استعمال کرتے ہوئے مکمل ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشنز چلانے کی صلاحیت ملے گی۔
ایون بلاس کا ٹویٹ ظاہر کرتا ہے کہ یہ ڈیوائس ماضی کا ہے اور اسے آگے لے جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ امید ہے کہ وہ جلد ہی مزید معلومات جاری کریں گے تا کہ ہمیں پتہ چلے کہ ہم کس چیز سے محروم رہ گئے ہیں۔
انھوں نے اپنے اگلے ٹویٹ میں خاص طور پر کہا کہ “یہ صرف ایک کانسیپٹ سے زیادہ بڑھ کے ہے” اور مزید جاننے کے لئے دیکھتے رہنے کا کہا۔
ذیل میں ٹویٹ کی گئی تصاویر کو ملاحظہ کریں:
خاص طور پر آخری تصویر بہت دلچسپ ہے کیونکہ اگر ہم فونز کے منظر نامے کے لئے ایک وائرلیس کنٹینیوئم دیکھ رہے ہیں تو، سکرین پر نظر آنے والی ایپ واضح طور پر ایک Win32 ڈیسک ٹاپ اپلی کیشن ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہم کنٹینیوئم کے ساتھ اصل ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشنز دیکھ رہے ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ سنسنی خیز خبر ہمیں کس نتیجے پہ پہنچاتی ہے۔ ذیل میں اپنے کمنٹس سے آگاہ کریں۔