بالآخر الکاٹیل نے ورچوئل رئیلٹی کے لئے تیار ونڈوز 10 فون کے حامل آئڈل4S کی رونمائی کر دی۔

سال کے آغاز سے ہی الکاٹیل کی طرف سے ایک نئے فلیگ شپ کلاس ونڈوز 10 موبائل ڈیوائس کے لانچ کیئے جانے کی افواہیں گردش میں تھی۔ آج، مائیکروسافٹ نے باضابطہ طور پر الکاٹیل کے نئے ‘ آئڈل4S  ونڈوز 10 موبائل ‘ کا اعلان کر دیا ہے، جسے کمپنی ‘ورچوئل رئیلٹی کے ساتھ فعال’ کے طور پر بیان کرتی ہے۔

VR کی اعانت کرنے کے علاوہ، ڈیوائس دیگر ونڈوز 10 موبائل کی اعلی خصوصیات کی حمایت بھی کرتا ہے، بشمول مربوط فنگر پرنٹ سینسر کے ذریعے ونڈوز ہیلو بائیومیٹرک تصدیق اور کنٹینیوئم، جو صارفین کو فون کے ساتھ ایک ماؤس اور کی بورڈ کا استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے جب اسے ایک بڑے ڈسپلے سے منسلک کیا جائے۔

alcatel_idol_4s_windows_10_1

 آئڈل 4S ونڈوز 10 موبائل کی چند اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • 5.5 انچ کی AMOLED مکمل ایچ ڈی (1920x1080px) ریزولوشن کے ساتھ
  • کواڈ کور Qualcomm Snapdragon 820 SOC
  • 4GB RAM
  • 64GB آن بورڈ سٹوریج (پلس 128GB تک کے مائکرو ایس ڈی کارڈ کی حمایت)
  • سونی IMX230 سینسر کے ساتھ 21MP ریئر کیمرا
  • 84 ڈگری وسیع زاویہ لینس کے ساتھ 8MP فرنٹ کیمرہ
  • فوری چارج کی حمایت کے ساتھ یوایسبی ٹائپ سی کنیکٹر
  • 3000mAh بیٹری
  • 6.9mm کی موٹائی

alcatel_idol_4s_windows_10_2

آئڈل4S  اپنے اینڈرائڈ ورژن کی طرح، جس پر یہ ونڈوز ویرینٹ مبنی ہے، مائیکروسافٹ نے وضاحت کی کہ یہ نیا ڈیوائس بھی، ایک مجازی حقیقت ہیڈسیٹ کے ساتھ آتا ہے:

آئڈل 4S ونڈوز 10 موبائل کے ہر باکس میں بنڈل کے حصہ کے طور پر ورچوئل رئیلٹی گاگلز شامل کیا گـیا ہے۔ ہیڈسیٹ ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ فون گاگلز کا حصا بن کر آپ کو ایک صارف دوست ورچوئل رئیلٹی کا تجربہ فراہم کرے جہاں آپ تین جہتی گیمز کھیل یا 360 ڈگری کے ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

alcatel_idol_4s_windows_10_3

یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کتنا VR کا مواد صل میں اس ڈیوائس کے خریداروں کے لئے دستیاب ہو گا۔ مثال کے طور پر، گوگل نے حال ہی میں اپنے ڈے ڈریم VR پلیٹ فارم پر آنے والے کھیل اور تجربات کی ایک رینج کی تفصیلات فراہم کی ہیں، لیکن مائیکروسافٹ نے ابھی تک اپنے ورچوئل رئیلٹی کی رینج کی وضاحت نہیں کی ہے۔ مائیکروسافٹ شاید اپنے منصوبوں کی مزید تفصیلات اگلے ماہ کے ایک ایونٹ میں بتائے جس میں وہ نئے کم لاگت کے VR کی ہیڈ سیٹس سیز پر گفتگو کریں گے جو 2017 کے اوائل میں ونڈوز 10 کے لئے لانچ کیئے جائینگے۔

نئے الکاٹیل فون کے خریداروں کو مائیکروسافٹ کی Groove میوزک کی رکنیت کی کا ایک 30 دن کا مفت ٹرائل، ایک 45 دن Hulu پلس کا مفت ٹرائل ملے گا اور اس کے علاوہ وہ ونڈوز سٹور سے Halo: Spartan Assault کی ایک مفت کاپی بھی حاصل کرینگے۔

alcatel_idol_4s_windows_10_4

آئڈل 4S ونڈوز 10 موبائل، 10 نومبر سے امریکہ میں ٹی موبائل پر، $ 469.99 کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔ یہ HP کے نئے $ 699 کے ایلیٹ X3 فلیگ شپ کی نسبت ایک زیادہ دلچسپ بلکہ زیادہ سستا متبادل ہے جس میں ایک جیسے پروسیسر، RAM اور سٹوریج ہیں۔ ایلیٹ X3 کے ساتھ $ 799 میں ایک کنٹینیوئم ڈیسک ڈاک بھی خریدا جا سکتا ہے، جبکہ آئڈل 4S کے لئے آپ کو علیحدہ سے ڈیسک ٹاپ ڈاکنگ ڈیوائس خریدنا پڑے گا۔

alcatel_idol_4s_windows_10_5

خاص طور پر، آئڈل 4S ونڈوز 10 موبائل کی قیمت اسی ہینڈسیٹ کے اینڈرائڈ ورژن کے مقابلے میں $ 70 زیادہ ہے لیکن اپنے مشترکہ نام کے مقابلے میں دونوں ورژنز کے درمیان بہت تفرقات ہیں۔

الکاٹیل کی سائٹ کے مطابق، اس موبائل کا اینڈرائڈ ماڈل – جو اس وقت $ 399 میں دستیاب ہے – ایک کم پروسیسر (سنیپ ڈریگن 652 بمقابلہ سنیپ ڈریگن 820)، کم اسٹوریج (32GB بمقابلہ 64GB)، اور کم RAM (3GB بمقابلہ 4GB) کے ساتھ آیا ہے؛ لیکن اپنے ونڈوز ہم منصب کے مقابلے میں اس میں ایک اعلی ریزولوشن ڈسپلے (کواڈ HD بجائے مکمل ایچ ڈی) ہے۔ اینڈرائڈ ورژن ایک کم ریزولوشن ریئر کیمرا (16MP 21MP بمقابلہ) کے ساتھ آیا ہے، لیکن یہ 200GB تک کے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی حمایت کرتا ہے جبکہ مائیکروسافٹ نے بیان کیا ہے کہ ونڈوز 10 موبائل کا ماڈل کسی بھی 128GB سے بڑے کارڈ کی حمایت نہیں کرے گا۔

دونوں ہینڈ سیٹس کے درمیان بے شمار، اور کافی واضح تفرقات کو دیکھتے ہوئے، یہ بات حیرت انگیز ہے کہ دونوں پروڈکٹ کو ایک ہی نام آئڈل 4S کیوں دیا گیا۔ اس ڈیوائس کے بارے میں پہلے آنے والی افواہوں کے مطابق اس ونڈوز ورژن کا نام ‘ آئڈل پرو 4’ تجویز کیا رہا تھا۔

ذیل میں دی گئی ویڈیو میں آپ آئڈل 4S ونڈوز 10 موبائل کا مختصرا مزید جائزہ حاصل کر سکتے ہیں:

تبصرہ کریں

%d