الکاٹیل آئیڈل 4S ونڈوز 10 موبائل کی 10 نومبر کو ٹی موبائل (امریکہ) پر ریلیز ہونے کی خبر کے ساتھ اس کے بارے میں مزید معلومات بھی لیک ہوئی ہیں۔ فون کی لئے ریلیز کی تاریخ اور قیمت کے علاوہ اب ہم اس کی مکمل خصوصیات اور اس میں پہلے سے نصب شدہ وی آر (ورچوئل ریئیلٹی) ایپس بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
انڈرائڈ آئیڈل 4S کی طرح اس موبائل کے ونڈوز 10 ویرینٹ میں بھی ورچوئل ریئیلٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ الکاٹیل نے شپنگ باکس میں ایک وی آر ہیڈسیٹ بھی شامل کیا ہے جو ایک بہت اچھی آفر ہے۔ (متوقع شپنگ باکس کے بارے میں اندازہ کرنے کے لئے آپ نیچے دی گئی انڈرائڈ ورژن کی ان باکسنگ وڈیو دیکھ سکتے ہیں)۔
اگرچہ یہ حقیقت بہت دلچسپ ہے کہ اب تک ونڈوز 10 موبائل میں زیادہ وی آر گیمز نہیں ہیں، لیکن اب یہ واضح طور پر تبدیل ہونے جا رہا ہے۔ ذیل میں آئیڈل 4S میں وی آر سے متعلق پہلے سے نصب شدہ ایپس ملاحظہ کریں:
- وی آر 360 گیلری
- وی آر 360 ویڈیو
- وی آر گیلری
- وی آر لانچر
- وی آر سٹور
- وی آر ویڈیو
ہو سکتا ہے کہ الکاٹیل کے پاس اس وقت وی آر کی خصوصیات کی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے صرف چند ایک وی آر ایپس ہوں لیکن اتنا دیکھنا بھی فی الحال حیرت انگیز طور پر اچھا ہو گا۔
مائیکروسافٹ کی طرف سے کیئے گئے حالیہ اعلان میں دی گئی ورچوئل ریئیلٹی پر خصوصی توجہ اور اور نئے وی آر گیئر کے اعلانات کو نظر میں رکھتے ہوئے یقینا ہم آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں اور زیادہ UWP بیسڈ وی آر ایپس دیکھیں گے۔
اس کے علاوہ، ہمیں ایک مزید مفصل خصوصیات کی وضاحتی شیٹ موصول ہوئی ہے جسے ہم ذیل میں دی گئی پہلے سے معلوم شدہ خصوصیات کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے استعمال کریں گے۔
الکاٹیل آئیڈل 4S ونڈوز 10 موبائل کی خصوصیات:
سنیپ ڈریگن 820 | کواڈ کور CPU @ 2.15 گیگاہرٹز | پراسیسر |
5.5 انچ FHD AMOLED Dragontrail 2.5D گلاس 180 ڈگری دیکھنے کے |
ڈسپلے |
64 جی بی ROM 4 جی بی RAM مائیکرو ایس ڈی |
میموری |
21 ایم پی پیچھے 8 MP FF سرشار کیمرے کا بٹن |
کیمرے |
4 کے @ 30 فریم فی سیکنڈ 1080 پی @ 60 فریم فی سیکنڈ |
ویڈیو |
3000 mAh بیٹری فوری چارج 2.0 420Hrs اسٹینڈ بائی 15Hrs ٹاک ٹائم |
بیٹری |
ہاں | کنٹینیوئم |
ہاں | ورچوئل ریئیلٹی |
ہاں (فنگر پرنٹ) | ونڈوز ہیلو |
ہائی فائی سراؤنڈ ساؤنڈ کے ساتھ ڈوئل اسپیکرز | آڈیو |
153.9 X 75.4 X 6.99 ملی میٹر | ابعاد |
4 جی LTE ٹی موبائل توسیع رینج LTE |
ڈیٹا |
I، II، IV، V | تھری جی/فورجی بینڈ |
1، 2، 3، 4، 5، 7، 12، 20 | LTE بینڈ |
ہاں | HD وائس |
ہاں | VoLTE |
802.11 اے / بی / جی / این / اے سی وائی فائی کالنگ 1.0 |
وائی فائی |
BT 4.1 |
بلوٹوتھ |
HD وائس، VoLTE، اور وائی فائی کالنگ کی شمولیت نوٹ کرنے کے قابل ہے، کیونکہ یہ ٹی موبائل کے بہت سے صارفین کے لیے ضروری ہیں۔ البتہ ٹی موبائل ویڈیو کالنگ کے لئے سپورٹ دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
1080 پی پر 60 فریم فی سیکنڈ ویڈیو ریکارڈنگ بھی بہت اچھا فیچر ہے جو ایچ پی کے ایلیٹ X3 میں موجود نہیں ہے۔
واحد سنجیدہ خصوصیت جو آئیڈل 4S میں نہیں ہے وہ ہے Qi وائرلیس چارجنگ، لیکن Qualcomm کی فوری چارج 2.0 کی شمولیت سے یہ کمی دور ہو جائے گی۔
ٹی موبائل الکاٹیل آئیڈل 4S ونڈوز 10 موبائل $469.99 کی ایک مکمل خوردہ قیمت کے ساتھ جمعرات، 10 نومبر کو ریلیز ہو رہا ہے۔ یہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے کہ یہ فون کیریئر برانڈ کے بغیر یا دنیا کے دوسرے حصوں میں فروخت کیا جائے گا یا نہیں۔
نہ ہی الکاٹیل اور نہ ٹی موبائل نے ابھی تک اس فون کا اعلان کیا ہے، اس لئے یہ معلومات کو تبدیل ہو سکتی ہیں۔