نئے سرفیس بک i7 کی خصوصیات ملاحظہ کریں۔

مائیکروسافٹ نے اپنے ایونٹ میں نئے سرفیس اسٹوڈیو کے علاوہ ایک نئے سرفیس بک i7  کے ایڈیشن کا اعلان بھی کیا۔ ڈیزائن کے لحاظ سے یہ پرانے سرفیس بک سے بہت زیادہ ملتا ہے، لیکن اندرونی طور پہ یہ نئے طاقتور پراسیسر اور مائیکروسافٹ کے وعدے کے مطابق 16 گھنٹے کے ویڈیو پلے بیک کرنے والی 30 فیصد زیادہ بیٹری لائف کے ساتھ آیا ہے۔ اس میں ایک نیا تھرمل نظام بھی ہے تاکہ یہ اوورہیٹنگ کے بغیر اپنی کارکردگی کو برقرار رکھ سکے۔

ذیل میں نئے طاقتور سرفیس بک i7 کی اہم خصوصیات ملاحظہ کریں:

  • وزن: 3.63 پونڈ (1647 گرام) کی بورڈ سمیت
  • سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو (SSD) کے اختیارات: 256GB، 512GB، یا 1TB
  • اسکرین: 13.5 انچ پکسل سینس ڈسپلے
  • ریزولوشن: 3000×2000 (267 PPI)
  • جانبی تناسب: 3:2
  • ٹچ: 10 پوائنٹ ملٹی ٹچ
  • ویڈیو پلے بیک کے 16 گھنٹے
  • 6th جنریشن انٹیل کور  i7
  • i7: نیویڈیا جی فورس GTX 965M 2GB GDDR5  کی میموری
  • 8GB  یا 16GB ریم
  • 802.11ac  کے وائی فائی وائرلیس نیٹ ورکنگ؛ IEEE
  • کارڈ 802.11a / B / G / N  سے ہم آہنگ
  • بلوٹوتھ 4.0 وائرلیس ٹیکنالوجی
  • ونڈوز ہیلو فیس ریکاگنیشن کیمرا (فرنٹ فیسنگ)
  • 1080P  ایچ ڈی ویڈیو کے ساتھ 5.0 ایم پی سامنے کا کیمرا
  • 1080P  ایچ ڈی ویڈیو کے ساتھ 8.0 ایم پی پیچھے کا آٹو فوکس کیمرا
  • اسٹیریو مائیکروفون
  • ڈولبی آڈیو پریمیم کے ساتھ اسٹیریو اسپیکرز

نیا سرفیس بک $2399 کی قیمت سے شروع ہو کر 11 نومبر سے ملنا شروع ہو گا لیکن آپ اسے مائیکروسافٹ کے آن لائن سٹور سے پری-آرڈر کر سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

%d