مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کا اعلان کر دیا جو آپ کو پینٹ 3D اور Remix3D.com کمیونٹی کا استعمال کرتے ہوئے مکسڈ ریئیلٹی کے ساتھ ساتھ 3D اشیاء کی تخلیق اور ان کو شیئر کرنے کے قابل بنائے گا۔Remix3D.com کمیونٹی کے ساتھ آپ 3D کے ہزاروں متاثر کن ماڈلز براؤز اور ان کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکیچ اپ بھی ری مکس تھری ڈی کمیونٹی کے لئے 3D کی لاکھوں اشیاء اور تخلیق کاروں کو لا رہا ہے۔ آپ اس کے پریویو کے لئے یہاں سائن اپ کر سکتے ہیں۔
ونڈوز انسائڈرز اس نئے ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کی خصوصیات سمیت نئی پینٹ 3D ایپلی کیشن سے ان چار سو ملین سے زائد ونڈوز 10 ڈیوائسز سے پہلے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں جن کو یہ اپ ڈیٹ 2017 کے اوائل میں باضابطہ ایک فری اپ گریڈ کے طور پر ملے گا۔