ایک شاندار نئے سرفیس اسٹوڈیو کے ساتھ مائیکروسافٹ نے اپنے ونڈوز 10 ایونٹ میں ایک نیا سرفیس بک بھی، سرفیس بک i7 کے نام سے متعارف کرا دیا جو “اب تک کے سب سے زیادہ طاقتور سرفیس بک” کے طور پر، نیا سرفیس بک انٹیل کے اسکائی لیک پروسیسرز (صریحا i7 کے ساتھ)، ایک نیا GPU اور ڈبل کارکردگی کی طاقت کے ساتھ ہے۔
نیا سرفیس بک i7 تیس فیصد زیادہ بیٹری لائف فراہم کرتا ہے جو آپ کو مجموعی طور پر 16 گھنٹے کا رن ٹائم دے گا۔ اس میں ایک نئے ڈیزائن کا تھرمل نظام بھی ہو گا اور اسے 2013 کے ایک میک بک پرو کے مقابلے میں تین گنا زیادہ طاقت کے ساتھ لیس کیا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ کا سرفیس بک ایک خوبصورت پراڈکٹ ہے، اور فرم اس کی ممکنہ صلاحیتوں کو تسلیم کرتی ہے اور اس کے تغیرات میں اضافہ کمپنی کے ہارڈ ویئر کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
اگلے سال کے اوائل میں سرفیس پرو 5 اور سرفیس بک 2 کے متوقع لانچ سے پہلے، یہ دیکھنا شاید ناپید ہو گا کہ مائیکروسافٹ اپنی پہلے سے قائم شدہ مصنوعات کی لائن کے لیے اس طرح کی مزید بہتر تبدیلیاں لے کر آئے گا۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ڈیل اور HP نے بھی اسی سال اپنی فلیگ شپ الٹرا بکس کو تازہ دم کیا ہے اور مائیکروسافٹ بھی باقاعدگی سے اپنے ایکس باکس کنسولز اور کنٹرولرز کو سالانہ بنیاد پر بہتر بنا رہا ہے۔ تاہم، مائیکروسافٹ نے روایتی طور پر ابھی تک اپنے سرفیس ڈیوائسز کی نئے اور تازہ ماڈلز جاری نہیں کیئے تھے۔ حکمت عملی میں یہ تبدیلی اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مائیکروسافٹ ایک PC ہارڈ ویئر مینوفیکچرر کی حیثیت سے اپنے کردار کو گزشتہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ سنجیدگی سے لے رہا ہے۔
نیا سرفیس بک i7 نومبر میں دستیاب ہو جائے گا، لیکن آپ اس کو ابھی صرف $ 2،399 میں پری-آرڈر کر سکتے ہیں۔