مائیکروسافٹ نے ونڈوز10 کے لئے آئندہ آنے والے اپ ڈیٹ کے نام کا انکشاف کر دیا جو “کریئیٹرز (Creators) اپ ڈیٹ” کہلائے گا۔ اپنی ونڈوز 10 تقریب میں سافٹ ویئر جائنٹ نے ونڈوز 10 کے لئے آنے والے کریئیٹرز اپ ڈیٹ کی بڑی اور نئی خصوصیات میں سے کچھ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اگر آپ ونڈوز 10 کی ڈیولپمینٹ کو مسلسل فالو کر رہے ہیں، تو آپ شاید اس بات سے آگاہ ہونگے کہ کریئیٹرز اپ ڈیٹ کا کوڈ نام “Redstone 2” ہے۔
مائیکروسافٹ کے ونڈوز اور ڈیوائسز گروپ کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، ٹیری مائرسن نے ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کی نئی خصوصیات کا اعلان کرتے ہوئے ان کو مندرجہ ذیل تین حصوں میں تقسیم کیا:
1۔ 3D سب کے لئے:
کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ آپ اور ونڈوز 10 کے لاکھوں صارفین اپنے لیپ ٹاپ پر 3D میں کیپچر (capture)، تخلیق، اشتراک اور پرنٹنگ کرنے کے قابل ہو جانے کے ساتھ مکسڈ ریئیلٹی کا تجربہ بھی حاصل کرینگے۔ اس مقصد کے لئے مائیکروسافٹ نے اپنی نئی پینٹ 3D ایپلی کیشن کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ مائیکروسافٹ اس آنے والے اپ ڈیٹ میں اپنے ایج براؤزر اور آفس ایپلی کیشنز میں بھی 3D سپورٹ شامل کرے گا جس کا مظاہرہ انھوں نے اپنی پریزنٹیشن میں بھی کیا۔
کریئیٹرز اپ ڈیٹ اپنے ساتھ سب کے لئے ایک طاقتور اور سستی ورچوئل رئیلٹی بھی لا رہا ہے۔ ایچ پی (HP)، ڈیل (Dell)، لینووو (Lenovo)، ایسس (Asus) اور ایسر (Acer) جیسی کمپنیاں سب سے پہلے ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ مکسڈ رئیلٹی کی صلاحیت رکھنے والے VR ہیڈ سیٹس جاری کریں گی. اور یہ اکسیسریز اپنی طرز کی پہلی اور واحد ہوں گی جن میں اندر سے باہر آزادی کے ساتھ چھ ڈگری تک ملاحظہ کرنے کی صلاحیت ہو گی۔ مارکیٹ میں آج ہر دوسرے ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ کے برعکس، ایک الگ کمرے اور پیچیدہ سیٹ اپ کے لئے ضرورت صفر ہو جائے گی۔ اس مقصد کے لئے کم عمیق کے VR اکسیسریز پر آج کے دور میں 500$ سے زیادہ لاگت آئے گی، یا پھر ایک نئے اور مہنگے ڈیوائس کی ضرورت پڑے گی، لیکن اوپر ذکر کی گئی اکسیسریز صرف 299$ سے شروع ہونگی اور کسی بھی سستے لیپ ٹاپ اور پی سی کے ساتھ کام کریں گی۔
2۔ 4K گیمنگ اور گیم براڈکاسٹنگ کا بہترین تجربہ:
کریئیٹرز اپ ڈیٹ میں مائیکروسافٹ نے بیم (Beam) کی سپورٹ بھی شامل کی ہے جس کی مدد سے آپ کو اپنے ایکس باکس لائیو پر براہ راست کھیل کی نشریات اور حسب ضرورت eSports کے ٹورنامنٹس کو بنانے اور لطف اندوز ہونے میں بہت آسانی ہو جائے گی۔ بیم سسٹم کا انضمام آپ کو انٹرایکٹو براڈ کاسٹننگ اور ایکس باکس لائیو پر گیم پلے دیکھنے کے قابل بنائے گا، لہذا آپ اپنے پسندیدہ اسٹریمرز کے کھیل کو دیکھ اور حقیقی وقت میں ان کے ساتھ بات چیت کر سکیں گے۔ کریئیٹرز اپ ڈیٹ ایکس باکس لائیو پر ارینا (Arena) کے ذریعے صارف کے اپنے تیار کردہ ٹورنامنٹ بھی لے کر آئے گا، لہذا آپ مختلف ڈیوائسز میں بغیر کسی رکاوٹ کے مقابلہ کے قوانین کی وضاحت اور دوستوں کو دعوت اور ٹورنامنٹ کی پیش رفت کو ٹریک کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ آپ “Forza Horizon 3″، “Gears of War 4” اور اس طرح کے مزید گیمز ایک ونڈوز 10 گیمنگ پی سی کے ساتھ 4K میں، سب سے زیادہ ممکن بصری قطعی سالمیت (highest possible visual fidelity) میں کھیل سکیں گے۔
3۔ سب سے زیادہ اہمیت کے حامل لوگوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور اشتراک کرنے کا تیز ترین طریقہ:
کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ، مائیکروسافٹ ونڈوز کے تجربے میں سب سے زیادہ اہمیت کے حامل لوگوں پر بھرپور توجہ دے رہا ہے – یعنی ٹھیک اس جگہ جہاں سے آپ کی اپنے سب سے اہم دوستوں، خاندان، اور دفتری ساتھیوں تک فوری رسائی ہو جائے گی۔
ونڈوز مائی پیپل (Windows MyPeople) کے ساتھ، آپ ونڈوز ٹاسک بار پر اپنے اہم لوگوں کو پن کر سکتے ہیں اور ان کے اوپر کوئی بھی دستاویز، تصویر یا ویڈیو آسانی کے ساتھ ڈریگ اور ڈراپ کر کے ان سے شیئر کر سکتے ہیں۔ آپ آسانی سے ایک جگہ پر منفرد اطلاعات، شولڈر ٹیپس (Shoulder Taps)، ای میلز، انسٹنٹ میسجز، شیئرڈ دستاویزات اور دیگر کو دیکھ اور کھول سکتے ہیں۔ ونڈوز مائی پیپل کا آسان شیئرنگ کے لئے یونیورسل ونڈوز ایپس سے بھی انضمام ہے۔
ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ 2017 کے اوائل میں دستیاب ہو گا۔