نیویارک میں آج ہونے والے ونڈوز 10 ایونٹ میں، مائیکروسافٹ نے ایک نئی پینٹ 3D ایپلی کیشن متعارف کرا دی۔ کمپنی کی نئی پینٹ ایپ یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم پر بنی ہے اور یہ بہت زیادہ 3D خصوصیات پر مرکوز ہے۔ ونڈوز 10 کے لئے نئی پینٹ3D ایپلی کیشن میں ایک جدید یوزر انٹرفیس کے ساتھ ٹچ ڈسپلے کے لئے اصلاحات کی گئی ہیں جو سرفیس پرو 4 جیسے ڈیوائسز پر اس کا استعمال آسان بنا دینگی۔
نئی پینٹ3D اپلی کیشن میں، صارفین تھری ڈی اشکال بنانے کے بعد انھیں مائیکروسافٹ ہولو لینس (HoloLens) جیسے دوسرے ونڈوز 10 ڈیوائسز پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اپنے ونڈوز 10 کے پی سی پر ایک تھری ڈی شکل بنانے کے بعد اسے ہولو لینس (HoloLens) پر ایک ہولوگرام کی شکل میں آپ کے دیکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ کچھ اور نئی خصوصیات بھی متعارف کرائی گئی ہیں جن میں “ٹائم مشین” اور “میجک سیلیکٹ” شامل ہیں۔ ذیل میں دی گئی ویڈیو میں ان خصوصیات کو بھرپور ایکشن میں ملاحظہ کریں:
یقینی طور پہ اس نئی پینٹ3D اپلی کیشن پر پہلے جیسی تمام بنیادی خصوصیات موجود ہیں جن میں دوسری ایڈیٹنگ ایپس کی طرح خاکے بنانے کی صلاحیت، متن شامل کرنا اور دیگر 2D اشیاء بنانا شامل ہیں۔ فی الحال اس ایپ میں تہوں کی سپورٹ شامل نہیں ہے جو ایڈیٹنگ کے کام کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پیشہ ور افراد کے لئے ایک اہم خصوصیت ہے۔ یہ خصوصیت مائیکروسافٹ بعد میں ایک ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کے ذریعے شامل کر سکتا ہے لیکن فی الحال ایسا ہونا مشکل لگتا ہے۔
مائیکروسافٹ پینٹ3D اپلی کیشن کے لئے ایک کمیونٹی بھی متعارف کروا رہا ہے جہاں صارفین اپنی تخلیقات شیئر کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ کمپنی مائنکرافٹ (Minecraft) کے کھلاڑیوں کو بھی ان کی تخلیقات تھری ڈی میں ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے گا، جن کو وہ پینٹ3D اپلی کیشن سے پرنٹ بھی کرسکتے ہیں۔
آپ ونڈوز اسٹور سے نئی ایپ پینٹ3D کا پریویو ورژن حاصل کر سکتے ہیں۔