مائیکروسافٹ نے اپنے ایج براؤزر اور پاورپوائنٹ میں بھی 3D سپورٹ کا اعلان کر دیا۔

مائیکروسافٹ نے آج اپنے ونڈوز 10 ایونٹ میں مائیکروسافٹ ایج براؤزر اور پاورپوائنٹ میں 3D مواد کے لئے سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔ سب سے پہلے مائیکروسافٹ نے دکھایا کہ کیسے 3D اشیاء پاورپوائنٹ سلائڈ میں رکھی جا سکتی ہیں اور اگر ضرورت ہو تو آپ ایک 3D آبجیکٹ کے مختلف حصوں پر زوم بھی کر سکتے ہیں۔ پھر مائیکروسافٹ نے دکھایا کہ کے ایج بھی اب 3D مواد کو سپورٹ کرتا ہے۔ انھوں نے ایج براؤزر پر 3D مواد کو براؤز کرنے کے لئے ایک ہولولینس (HoloLens) کا استعمال کیا۔ نہ صرف آپ ایک 3D آبجیکٹ کو دیکھ سکتے ہیں، بلکہ ہولولینس (HoloLens) کی طاقت کے ساتھ آپ اس آبجیکٹ کو حقیقی دنیا میں رکھ بھی سکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ ایج براؤزر اور پاورپوائنٹ ایپس کے اپ ڈیٹ 2017 میں آئیں گے۔

powerpoint_3d

تبصرہ کریں

%d